۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مرادآباد؛ حضرت علی کے یومِ ولادت پر محفلِ منقبت کا انعقاد

حوزہ/ہندوستان میں امیرالمؤمنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج شب ولادت حضرت علی علیہ السلام ہے اور اسی شب کی مناسبت سے ملک بھر میں جشن و سرور اور منقبت خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اتر پردیش کے مرادآباد کے آزاد نگر امام بارگاہ میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی 13 رجب کی شب میں حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ایک محفل کا انقعاد کیا جا رہا ہے۔ اس محفل میں مقامی اور بیرونی شعراء شرکت کر کے حضرت علی علیہ السلام کی شان میں منقبت اور قصیدے پیش کریں گے۔

پروگرام کے منتظم عباس حیدر زیدی نے بتایا کہ ہر سال حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت 13 رجب مکہ معظّمہ میں ہوئی تھی۔ اسی سلسلے کے تعلق سے 13 رجب کو ملک بھر میں حضرت علی علیہ السلام کی ولادت کے موقع پر گھر گھر، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں میں نظر و نیاز اور محفل و میلاد کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ عباس حیدر زیدی نے حضرت علی علیہ السلام کی شان میں قصیدہ پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .