۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ امام بارگاہ معصومین علیہم السلام کی فرمائشوں کو پورا کرنے کی جگہ ہے یہاں لوگ سیرت اہلبیتؑ سے آشنا ہوں، فضائل اہلبیتؑ سے آگاہ ہوں ، فقہ اہلبیت ؑ سے واقف ہوں، امام بارگاہ کا مقصد تعلیمات اہلبیتؑ کا زندہ کرنا  ہے۔ اسی طرح منبر کا مقصد بھی انہیں پیغامات کو بیان کرنا ہے ۔ اگر منبر سے ان سے ہٹ کر گفتگو ہو اور ذاتیات شامل ہوجائیں تو شکل و صورت میں تو منبر ہو گا لیکن امام سجادؑ کی حدیث کی روشنی میں صرف لکڑی کہلائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گجرات کانودر میں مولود کعبہ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے موقع جشن مسرت اور نو تعمیر حسینیہ باغ زہرا سلام اللہ علیہا کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ 

منبر حسینی پیغامات کے نشر سے مخصوص ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی

معروف شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو نے نو تعمیر امام بارگاہ کا افتتاح کیا ۔ جس کے بعد انکی صدارت میں جشن کا آغاز ہوا۔ 

مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اانسان کمال پسند ہے، لہذا اللہ نے ہادیان دین کو کمالات سے آراستہ کیا تا کہ لوگ انکی جانب راغب ہوں،  ان سے محبت کریں ، محبت اطاعت کا سبب ہے، اطاعت اتباع کی بنیاد ہے اور اتباع کے ذریعہ ہی تمسک ممکن ہے اور یہی انسان کی منزل کمال ہے۔ 

منبر حسینی پیغامات کے نشر سے مخصوص ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی

سکریٹری تنظیم المکاتب نے فرمایا: دشمنوں نے بہت کوششیں کیں کہ چھپایا جائے لیکن مالک نے ارادہ کر لیا کہ یہ پھیل جائے اور کسی سے پوشیدہ نہ رہے۔ خانہ کعبہ کی دیوار شگافتہ ہوئی اور جناب فاطمہ بنت اسد سلام اللہ علیہا اسمیں داخل ہوئیں تو وہ دوبارہ مل گئی اور خانہ کعبہ کا دروازہ بھی نہیں کھلا اور بی بی تین دن تک خانہ کعبہ میں اللہ کی مہمان ہوئیں کہ پورے مکہ میں یہ خبر پھیل گئی۔ اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میدان غدیر میں لوگوں کو تین دن تک روکا تا کہ جب لوگ تین دن تاخیر سے اپنے گھر پہنچے تو لوگ تاخیر کا سبب پوچھیں ۔ یعنی اللہ نے ارادہ کر لیا کہ علیؑ کی خانہ کعبہ میںولادت بھی آفاق پر چھا جائے اور علیؑ کی ولایت کا اعلان بھی دنیا میں پھیل جائے۔ 

منبر حسینی پیغامات کے نشر سے مخصوص ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی

مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے بیان کیا کہ امام بارگاہ معصومین علیہم السلام کی فرمائشوں کو پورا کرنے کی جگہ ہے یہاں لوگ آئیں ، بیٹھیں، سیرت اہلبیتؑ سے آشنا ہوں، فضائل اہلبیتؑ سے آگاہ ہوں ، فقہ اہلبیت ؑ سے واقف ہوں،  امام بارگاہ کا مقصد تعلیمات اہلبیتؑ کا زندہ کرنا  ہے۔ اسی طرح منبر کا مقصد بھی انہیں پیغامات کو بیان کرنا ہے ۔ اگر منبر سے ان سے ہٹ کر گفتگو ہو اور ذاتیات شامل ہوجائیں تو شکل و صورت میں تو منبر ہو گا لیکن امام سجادؑ کی حدیث کی روشنی میں صرف لکڑی کہلائے گا۔ لہذا ضرورت ہے کہ انہیں افراد کو دعوت دی جائے جو اللہ، رسولؐ اور امام ؑ کی بات کریں، مخلص ہوں، تقویٰ والے ہوں ، اہل علم ہوں تاکہ اپنے مفاد کے لئے لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .