حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد عون نقوی کے اس دار فانی کو وداع کہہ کر حیات ابدی کی طرف جانے پر صدر مجلس علماء شیعہ یورپ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی رضا رضوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے؛
خبرِ غم
اِنَّا لّٰلہ وَاِنَّا اَلیہِ رَاجِعُون
’’من مات علی حب آل محمد مات شہیدا‘‘
انتہائی نفیس شخصیت مشہور عالم و خطیب ، خدمت گذارِ مکتبِ اہلبیتؑ، نمائندہ ٔ مکتبِ اہلبیتؑ اور ایک آلِ محمد علیہم السلام کے مکتب کی وکالت کرنے والے فرد جناب مولانا سید محمد عون نقوی صاحب کا انتقال ہو گیا ۔
خداوند متعال انہیں محمد و آلِ محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور اُن کےتمام خانوادے کو بالخصوص ان کے برادر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی صاحب اور مولانا مرحوم کے پورے گھر کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔الہی آمین۔
سید علی رضا رضوی
صدر مجلس علماء شیعہ یورپ