۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
Jamiat ul Ulama Isna Asharia celebrated the birth anniversary of Hazrat Imam Ali (a.s) in Ladakh

حوزہ/ جشن مولود کعبہ بمناسبت ولادت با سعادت امیرالمومنین  علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پر مسرت مناسبت پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کرگل/ جشن مولود کعبہ بمناسبت ولادت با سعادت امیرالمومنین, یعسوب الدین, امام المتقین حضرت امام علیہ السلام کے پر مسرت مناسبت پر احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر شہر ممبئی مہارشڑا سے (حافظ نہج البلاغہ) حجت الاسلام والمسلمین سید نسیم الحسن رضوی صاحب قبلہ کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا جبکہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کے سربراہ فیروز احمد خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لداخ پولیس کرگل نے بحیثیت مہمان اعزازی تقریب میں شرکت کی. 

تقریب میں علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے علاوہ ضلع کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے شرکت کر کے مولا علی علیہ السلام کے تعین اپنے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔

تصویری جھلکیاں:  جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن مولود کعبہ منعقد

حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ نے محفل میں صدارت کے فرائض انجام دیئے, جشن محفل کا آغاز آخوند مسلم قرائتی مدرس دارالقرآن حوزہ علمیہ اثنا عشریہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد تقاریر، منقبت اور قصیدہ خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔

اس موقع پر مقررین نے حضرت امام علیہ السلام کے سیرت طیبہ اور حالات زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو پورے عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ قرار دیا اور لوگوں کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امام علی علیہ السلام کے پاک ذات کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دینے کی تلقین کی اور صحیح معنوں میں مولا علی علیہ السلام کے پیروکار اور شیعہ بننے کی کوشش پر زور دیا، جن مقرین نے اس موقع پر لوگوں سے خطاب کیا ان میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین حایری, سید حسن موسوی طالب علم حوزہ علمیہ اثنا عشریہ، حجت الاسلام شیخ محمد رضا رضوانی، حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم فلسفی، حجت الاسلام والمسلمین سید نسیم الحسن رضوی اور حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی صدر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے نام قابل ذکر ہیں،  اس کے علاوہ محترم مرتضیٰ شاکری, انصار حسین، آخوند حسنین زیدی، محمد عرفان، محمد کمیل، عامیر علی خان، ناصر حسین ناصر الدین طالب علم حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل، محمد مرتضیٰ دراسی, مبارک علی، شوکت علی، مدثر حسین وزیر اور مرتضیٰ علی فاضلی نے منقبت اور قصیدہ خوانی کے ذریعے امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کو شاندار خراج عقیدت پیش کئے۔

حجت الاسلام والمسلمین سید نسیم الحسن رضوی نے اپنے خطاب میں نہج البلاغۃ میں مولا علیہ السلام کے چند فرمودات اور اسماء الحسنی کے موضوع  پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے مولا علی حیدر کرار علیہ السلام کے اقوالِ زرین سے مومنین کے دلوں کو منور کیا اور اہل البیت علیہم السلام کو نجاد کی کشتی سے تعبیر کرتے ہوئے محمد و آل محمد علیہم السلام کو مومنین کیلئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے تلقین کی کہ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں محمد و آل محمد علیہم السلام کی تعلیمات کی پیروی کرے اور اپنے دنیا اور آخرت دنوں کو آباد کریں۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی نے تقریب کے آخر میں اور اپنی صدارتی تقریر میں مومنین کو اہل البیت علیہم السلام کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے ان کے تعلیمات اور سیرت طیبہ پر چلنے کی کوشش کرنے کی تلقین کی اور فرمایا کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کے تعلیمات اور سوانح حیات ہی ہمیں ہلاکت سے دور رکھیں گے اور اس سلسلے میں رسول اکرم صل اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو اہم چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں ایک قرآن پاک اور دوسرا اہل البیت علیہم السلام اور جو ان دنوں کو اپنائے وہ کبھی بھی گمراہ نہیں ہونگے، شیخ ناظر مہدی محمدی نے عالم اسلام اور ملک ہندوستان میں امن و امان کیلئے بالعوم اور عتبات عالیات،حوزات علمیہ اور مراجع عظام کے حق میں بالخصوص دعائیں کی۔

اس موقع پر محترم مرتضیٰ خلیلی ممبر منیجمنٹ کمیٹی جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور بہترین انداز میں جشن محفل مولود کعبہ کو احسن طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچانے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .