۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
ماسٹر نظیر احمد ناظمِ علاقہ جماعت اسلامی ہند

حوزہ/ ماسٹر نظیر احمد ناظمِ علاقہ جماعت اسلامی ہند نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خاندان اور خاندانی نظام کے قیام اور استحکام پر خاص زور دیا ہے۔خاندانی نظام اور خوشگوار زندگی بناناہی اسلام کی اصل پہچان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جالے/مقامی بلاک کے سہسپور گاؤں میں مضبوط خاندان مضبوط سماج مہم کے تحت ایک کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس کا آغاز حافظ سمیع احمد سہسپوری نے تلاوت کلام اللہ سے کیا جبکہ نظامت کے فرائض مولانا عبدالخالق ذاکر الامینی سکریٹری مدرسہ اسلامیہ سہسپور نے انجام دئے۔

اس موقع پر ماسٹر نظیر احمد ناظمِ علاقہ جماعت اسلامی ہند نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انسان کے اندر بہت ساری خصوصیات رکھی ہیں اس میں ایک نفرت اور دوسرا خوشی کچھ خوبیاں اچھی ہے کچھ بری ہے تربیت سے سبکو سیکھا اور جانا جاتاہے اور کچھ تعلیم سے کچھ سماج کی تربیت سے اسی لیے اسلام نے خاندان اور خاندانی نظام کے قیام اور استحکام پر خاص زور دیا ہے خاندانی نظام اور خوشگوار زندگی بناناہی اسلام کی اصل پہچان ہے۔

ایسے ہی حافظ محمد علی امام وخطیب جامع مسجد نظرا نے کہا کہ اس دنیا میں ہمارا تعلق بہت لوگوں سے ہے خاندان سے،بستی سےاور سب لوگوں سے ہم اچھے ہیں یا خراب دوسروں کی بھلائی چاہتے ہیں یا برائی دوسروں کی ترقی اچھی لگتی ہیں یا خرابی ہم کو جس ذات نے پیدا کیا ہے وہ سب کچھ جانتا ہے

اسی طرح غلمان صدیقی برداہا ناظمِ ضلع جماعت اسلامی ہند نے مرد و خواتین سے مخاطب ہوکر کہا کہ مضبوط خاندان مضبوط سماج مہم ،مہم ختم ہوگا کام ختم نہیں ہوگا موجودہ دور میں ہماری معشیت کو لوٹا جارہا ہے ہماری عزتوں کو برباد کیا جا رہا ہے ہمارے اندر کمی کیا ہے۔

لڑکیوں اور عورتوں کو یہ عزم کرنا ہوگا کہ ہم اپنی عزت کو پامال نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنے ماں باپ کی عزت کو پامال ہونے دیں گے۔

آخر میں مفتی محمد مشتاق قاسمی نے اظہارِ تشکّر پیش کیا۔ اس موقع پرحافظ احمد علی صدر مدرسہ اسلامیہ سہسپور مجاہد الاسلام عرف دلارے ،محمد عثمان، ماسٹر آفاق ، ماسٹر امجد ، حافظ شمس عالم کے علاوہ کثیر تعداد میں خواتین بھی شریک ہوئیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .