۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ولادت با سعادت رسول مکرم اسلام (ص) و امام جعفر صادق (ع) کے مناسبت سے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جشن کا انعقاد

حوزہ/ مقررین نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ محمد و آل محمد علیہم السلام  کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں اور محمد و آل محمد علیہم السلام کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جشن عید میلاد النبی بمناسبت ولادت با سعادت مرسل اعظم، سید المرسلین، خاتم النبیین، رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفٰے صل الله علیہ و آل وسلم و ولادت باسعادت رئیس مکتب جعفریہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے پرُ برکت دن کے مناسبت پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل، لداخ کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل کے کانفرنس حال میں ایک پُر رونق جشن محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا, ضلع کرگل کے مختلف مقامات پر شدید برفباری کے باوجود علمائے کرام اور مومنین نے ہزاروں کی تعداد میں جشن میلاد میں شرکت کرکے امام زمانہ (عج) کے خدمت میں عرض تہنیت و تبریک پیش کی۔

تصویری جھلکیاں: جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام جشن رسول مکرم اسلام (ص) و امام جعفر صادق (ع)

اس موقع پر مقررین نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ محمد و آل محمد علیہم السلام  کے دکھائے ہوئے راستے پر چلیں اور محمد و آل محمد علیہم السلام کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ رسول اکرم نے اس دین کو ہم تک پہنچانے میں بڑی اذیتیں برداشت کی ہیں اور آپ کے اہل البیت کی عظیم قربانیوں کے بدولت آج دین اِسلام زندہ ہے لہذا ہمیں رسول مکرم اسلام صل اللہ علیہ والہ و سلم اور آپ کے اہل البیت علیہم السلام کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہ دیں اور دین مبین اسلام اور مکتب تشیع کی دفاع میں مالی اور جانی قربانیوں کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اصغر ذاکری نے اپنے صدارتی تقریر میں شدید برفباری کے باوجود علمائے کرام اور لوگوں کی جشن عید میلاد النبی و ولادت رئیس مکتب تشیع حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام میں شرکت پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے طرف سے شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات کے ساتھ جشن میلاد کی تقریب اپنے اختتام کو پہنچا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .