۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جشن میلاد عقیلہ بنی ہاشم

حوزہ/ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل, لداخ ہندوستان کے زیر اہتمام عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب (س) کی ولادت پر جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ولادت با سعادت عقلیہ بنی ہاشم, عالمہ غیر معلمہ, ثانی زہرا حضرت زینب سلام الله علیہا کی مبارک مناسبت پر شعبہ ادب انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے زیر اہتمام احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں ایک عظیم الشان جشن محفل کا انعقاد کیا گیا۔

جشن محفل کا آغاز حجت الاسلام مولانا مرتضیٰ شاکری نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا جس کے بعد تقاریر, شعراء حضرات کے کلام اور منقبت کا سلسلہ شروع ہوا, کرگل میں منفی 17 درجہ حرارت کے باوجود مومنین کے کثیر تعداد نے اس محفل میلاد میں شرکت کرکے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے ساتھ اپنے عقیدت کا اظہار کیا اس موقع پر کرگل کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے علمائے کرام نے اپنے شرکت سے محفل کی رونق کو دوبالا کیا,  جشن ولادتِ با سعادت عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام الله علیہا کے اس پر برکت موقع میں حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی مرکزی امام جمعہ کرگل نے بطور مہمان خصوصی اور صدر محفل کے بطور شرکت کی جبکہ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے صدر حجت الاسلام والمسلمین شیخ ناظر مہدی محمدی اور علماء کونسل جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے ایکزکیٹو ممبران بھی موجود تھے۔

ولادت با سعادت حضرت زینب سلام الله علیہا کی مبارک موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں حضرت زینب سلام الله علیہا کی پاک ذات کو خواتین کے لئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے خواتین کو حضرت زینب سلام الله علیہا کی دکھائے ہوئے راستے پر چلنے اور آپ کی سیرت پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

اس موقع پر کرگل کے نامور شعراء حضرات اور منقبت خوانوں نے حضرت زینب سلام الله کی شان میں بلتی, پوریک, اردو اور شینا زبانوں میں اپنے کلام اور منقبت کے ذریعے سے حضرت زینب سلام الله علیہا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جشن محفل کے رونق میں چار چاند لگائے, جن مقرین نے اس موقع پر مومنین سے خطاب کیا ان میں حاجی محمد حسین انجینئر, حجت الاسلام والمسلمین سید ہاشم حسینی اور مرکزی امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی کے نام شامل ہیں اور جن شعراء حضرات اور منقبت خوانوں نے اپنے کلام اور منقبت پیش کئے ان میں غلام رضا رضائی طالب علم حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل, محمد حسنین زیدی, اخوند مرزا مہدی, محمد رضا ساقی, اخوند باقر زیشان, اصغر علی عاصوی, اخوند فدا حسین وزیر,  محمد حسین سرور اور جواد جالب امینی کے نام شامل ہیں۔

مرکزی امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ غلام حسن واعظی نے اپنے صدارتی تقریر اور دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل کو اپنے اختتام تک پہنچایا,  حجت الاسلام شیخ غلام حسن واعظی نے حضرت زینب سلام الله کی مکتب تشیع کی بقا کیلئے دی گئی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت زینب سلام الله وہ پاک زات ہے کہ جن کی بدولت دین مکتب تشیع ہم تک پہنچا ہے اور ہم تمام شیعیان علی ابن ابی طالب (ع) پر بالخصوص ہمارے ماں بہنوں اور بیٹیوں پر لازم ہے کہ وہ حضرت زینب سلام الله علیہا کی دکھائی ہوئی راستے پر چلے اور کوشش کرے کہ حضرت زینب سلام الله علیہا ل کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکے اور قوم و ملت کے بہتر مستقبل کیلئے اپنی کردار ادا کریں, اس موقع پر شعبہء ادب انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے سرگرم رکن جناب سید رضا رضوی نے نظامت کے فرائض انجام دے اور بہترین انداز میں ولادتِ با سعادت عقلیہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام الله کی جشن کی محفل کو اپنے اختتام تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .