۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
دستہ امامیہ کراچی

حوزہ/ شعراء نے فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی حکومت اور اس کے ہمنوا امریکی و مغربی ممالک کے مظالم کی شدید مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،دستہ امامیہ آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور دیگر شہدائے مقاومت کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک شاندار محفل یادِ شہداء منعقد کی گئی۔ یہ محفل مسجد سید الشہداء، اسلامک ریسرچ سینٹر میں معروف شاعر فراست رضوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

محفل میں شریک ممتاز شعراء میں میر سجاد میر، ڈاکٹر جعفر عسکری، قیصر عباس قیصر، ڈاکٹر زین اعظمی، زین جعفری، اختر کلیم رضوی، یاسر عباس شاہ، فرحان جعفری پیکر، ابوزر حسنین، زیشان حیدر، حمزہ عابدی اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر شہر قائد کے معروف منقبت خواں حضرات مختار فتح پوری، شجاع رضوی، حیدر مرزا، وسیم الحسن عابدی، عاطر حیدر، عون علی جعفری، شبیہ حیدر، جری سجاد نقوی، اور کمیل حسن نے ترانۂ شہادت اور منقبت پیش کیں۔ محفل کے نظامت کے فرائض سچل شیرازی اور اریب ہادی نے انجام دیے۔

محفل میں شریک شعراء نے شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء کو منظوم خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سراہا اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ شعراء نے فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی حکومت اور اس کے ہمنوا امریکی و مغربی ممالک کے مظالم کی شدید مذمت کی۔ مشاعرے کے آخر میں شرکاء نے فلسطینی و لبنانی مجاہدین اور تحریک آزادیٔ فلسطین کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ محفل یاد شہداء کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (ع) سے کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .