۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
راہ نصر اللہ آنلائن ویبینار

حوزہ/ سیدِ مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کی شہادت اور طوفان الاقصٰی کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک آنلائن ویبینار، لینگویج سنٹر آف حوزہ ہائے علمیہ اور بین الاقوامی عاشوراء فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیدِ مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کی شہادت اور طوفان الاقصٰی کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک آنلائن ویبینار، لینگویج سنٹر آف حوزہ ہائے علمیہ اور بین الاقوامی عاشوراء فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہوا۔

اس ویبینار کی نظامت کے فرائض مولانا اشرف سراج گلتری نے انجام دیئے۔

ویبینار سے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم صاحب، مفتی گلزار احمد نعیمی صاحب سربراہ جماعت اہلِ حرم پاکستان اور مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے نائب چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے خطاب کیا۔

اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل چاہتا ہے کہ اقتصادی، سیاسی اور اجتماعی طور پر مشرق وسطیٰ میں اپنی بالادستی قائم رکھے، لیکن مقاومتی تنظیموں کے وجود میں آنے کے بعد غاصب ریاست اپنے ارادوں میں ناکام نظر آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں کی تاریخ پڑھیں گے تو معلوم ہوگا کہ یہودیوں کی تاریخ ایسے بہیمانہ اقدامات سے بھری ہوئی ہے، آج کل غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں، یہ انہیں جرائم کا تسلسل ہے۔

سربراہ جماعتِ اہلِ حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی نے آنلائن ویبینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصر اللہ نے ہمیں پیغام دیا ہے کہ جو بھی عشق کے راستے میں چلے گا وہ باعزت اور باشرف ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب دنیا کے اہلسنت مسلمانوں کا تماشائی بن کر چپ سادھ لینا قابلِ مذمت ہے، انہیں مقاومت کا ساتھ دینا چاہیے، بدقسمتی سے یہ لوگ غاصب اسرائیل کی ہمت باندھ رہے ہیں۔

مفتی گلزار احمد نعیمی کا کہنا تھا کہ لبنان میں صرف شیعہ سنی ہی نہیں، بلکہ مسلمان اور مسیحی سب متحد ہیں، وگرنہ ایسی کامیابیاں نہیں ملتیں، لہٰذا ہمیں بھی اس حوالے سے سوچنا ہوگا اور پاکستان میں بھی آپس میں اتحاد و وحدت وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کو غاصب اسرائیل پر کامیاب حملہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہی چیز باعث ہے کہ ایران غیرت اور شجاعت کے ساتھ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہے۔

ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے نائب چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ غاصب اسرائیل کہ جسے دنیا ناقابلِ شکست فرض کرتی تھی، 7 اکتوبر ٢٠٢٣ء کو مزاحمتی محاذ حماس اور جہاد اسلامی نے طوفان الاقصٰی کے نام سے ایک اہم فیصلہ کر کے دنیا کے حساب و کتاب کو الٹ کر رکھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید سید حسن نصر اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کا مطالعہ ہمارے لئے بہت ضروری ہے، کیونکہ رہبرِ معظم آیت اللہ العظمٰی امام سید علی حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ تعالٰی نے حاج قاسم سلیمانی علیہ الرحمہ کے بعد سید مقاومت کو بھی ایک مکتب کہا ہے۔

حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ سید مقاومت نے اپنی ایک گفتگو میں کہا تھا کہ عصرِ غیبت میں ولی فقیہ کی اطاعت ایسی کی جانی چاہیے جیسے عصرِ ظہور میں خود امام معصوم کی اطاعت کی جاتی ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے سید مقاومت، شہید حسن نصر اللہ رحمۃ اللہ علیہ کی رہبرِ انقلابِ اسلامی کی اطاعت کے حوالے سے سید مقاومت کا ایک قول نقل کیا کہ فرض کریں ہم تل ابیب کو فتح کرنے کے بالکل قریب ہی پہنچ جائیں اور چند لمحوں کی دیر ہو اور رہبر کا حکم آ جائے کہ اپنی فوج کو واپس بلائیں تو میں رہبر کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے اُسی وقت اپنی فوج سمیت واپس لوٹوں گا۔

آخر میں ویبینار کے منتظم برادر اشرف سراج نے شرکاء خاص طور پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہودیوں کی تاریخ، بہیمانہ اقدامات سے بھری ہوئی ہے، مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .