۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
طوفان الاقصی

حوزہ/ حجت‌الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نے کہا: حزب اللہ اور انقلاب اسلامی کے مقاومتی محاذ کے لیے طوفان الاقصی کی کامیابیاں بے مثال ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت‌الاسلام والمسلمین محمد مہدی ماندگاری نے مسجد امام حسن عسکری علیہ السلام پردیسان، قم میں "طوفان الاقصی کی مقاومتی محور کے لئے کامیابیاں اور امیدیں" کے عنوان سے منعقدہ طوفان الاقصی کی یکسالہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: طوفان الاقصی کی ایک بڑی برکت یہ تھی کہ اس نے غاصب اسرائیل کے کمزور ہونے کو دنیا پر واضح کر دیا۔

طوفان الاقصی نے مقاومتی محاذوں کے درمیان مزید اتحاد پیدا کر دیا

انہوں نے کہا: کئی سالوں تک صیہونی حکومت کو ایک ناقابل تسخیر طاقت کے طور پر پیش کیا جاتا تھا لیکن اب ایک سال ہو چکا ہے کہ امریکہ، یورپ اور علاقائی عرب ممالک کی مکمل حمایت کے باوجود صہیونی غزہ میں اپنے ایک بھی مقصد کو بھی حاصل نہیں کر سکے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے مزید کہا: طوفان الاقصی نے مقاومتی محاذوں کے درمیان مزید اتحاد پیدا کر دیا۔

انہوں نے کہا: حرم اہل بیت (ع) کی حفاظت کے سبب جو بین الاقوامی مقاومتی محاذ قائم ہوا تھا، طوفان الاقصی کی برکت سے اس مقاومتی محاذ نے بے مثال اتحاد حاصل کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .