۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
H

حوزہ / حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا: مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کا انعقاد اور فرقہ وارانہ کشیدگي میں کمی "طوفان الاقصی" کے اہم نتائج میں سے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے منگل کی شب عاشور کے موقع پر ایک تقریر میں طوفان الاقصی آپریشن کا ذکر ہوئے کہا: بہت سے لوگ غزہ کی حمایت کرنے میں ناکام رہے ہیں اور کچھ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فرقہ وارانہ مسائل پیدا کر رہے ہیں اور پرانے مسائل کو ابھار کر نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: صیہونی حکومت کی تباہی ان شاء اللہ غزہ میں موجودہ نسل اور مزاحمتی محاذ کے ذریعہ ہو گی۔

سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا: طوفان الاقصی آپریشن کے فاتحانہ خاتمے کے بعد، فرقہ وارانہ اختلافات کو دوبارہ ابھارنے کی مذموم کوششیں کی جائیں گی تاکہ اسرائیل کے مقابلے میں مسلمانوں کے درمیان جو اتحاد قائم ہوا ہے اور جو طوفان الاقصی آپریشن کے بابرکت نتائج میں سے ایک ہے، اسے پارہ پارہ کر دیا جائے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے کہا: اسرائیل کی نسل کش حکومت کے ساتھ جنگ کا افق روشن ہے اور قرآن کا وعدہ ہے کہ صیہونی حکومت نیست و نابود ہو جائے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .