۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
سید حسن نصر اللہ

حوزہ/ لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے دل دہلا دینے والے جرائم نے مغرب کی انسانیت کو بیدار کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ نے پیغمبر اسلام (ص) کے پیارے نواسے اور شیعوں کے تیسرے امام حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ غزہ میں اسرائیل کے دل دہلا دینے والے جرائم نے مغرب کی انسانیت کو بیدار کر دیا ہے، جو لوگ ان جرائم کو نظر انداز کر رہے ہیں وہ دل کے اندھے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے اس خطاب میں غزہ اور فلسطینی قوم کی حمایت کے لیے حزب اللہ کے عزم پر تاکید کی اور کہا یہ تحریک غزہ اور فلسطینی قوم کی حمایت کے تناظر میں مضبوط عزم اور ارادے کے ساتھ طوفان الاقصی آپریشن میں شامل ہوئی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ ماہ محرم میں کی جانے والی عزاداری روحانی اور ذہنی اثرات چھوڑتی ہے اور ہم کربلا میں ہیں، ہم شہداء کی بات کرتے ہیں، ہم شہید دیتے ہیں ۔

واضح ر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے صیہونی حکومت نے مغربی حکومتوں کی وسیع حمایت سے غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطین کے مظلوم اور نہتے لوگوں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی شروع کر دی ،موصولہ اطلاعات کے مطابق غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک 38 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور 87 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت کچھ ممالک سنجیدگی سے اسرائیلی سامراج کے خاتمے اور یہودیوں کی ان کے اصل ممالک میں واپسی کے خواہشمند ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .