۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
لبنان

حوزہ/ لبنان میں جماعت اسلامی کی عسکری شاخ ’’فجر فورسز‘‘ نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے میں اپنے ایک کمانڈر کی شہادت کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں جماعت اسلامی کی عسکری شاخ ’’فجر فورسز‘‘ نے جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملے میں اپنے ایک کمانڈر کی شہادت کی خبر دی ہے۔

جماعت اسلامی لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اخوان المسلمین سے وابستہ اس گروپ کے رہنما محمد حامد جبارہ، جنوبی لبنان میں واقع البقاع نامی شہر میں ایک کار پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملے میں شہید ہو گئے۔

لبنان میں جماعت اسلامی لبنان کی عسکری شاخ ’’فجر فورسز‘‘ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کمانڈر شام کے جنوب مشرق میں واقع البقاع الغربی شہر کی "غزہ" اسٹریٹ پر شہید ہوا۔

اس سے قبل المیادین نیٹ ورک کے صحافی نے ایک کار پر صیہونی حکومت کے ڈرون حملے کی خبر دی تھی اور بتایا تھا کہ اس حملے میں جماعت اسلامی کے ایک کمانڈر کی شہادت واقع ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس گاڑی کے بلاسٹ ہونے کے لمحے کی تصاویر بھی شائع کیں جن میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح صہیونی ڈرون نے اس کار کو ہدف قرار دیا ہے۔

اس سے قبل 28 اپریل کو شمالی لبنان میں واقع عکار نامی علاقے میں اپنے دو کمانڈروں مصعب سعید اور بلال محمد خلف کی تشییع جنازہ کے موقع پر جماعت اسلامی لبنان نے کہا تھا کہ ہم صیہونی حکومت کے خلاف غزہ کے عوام کی حمایت کو اسی طرح جاری رکھیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .