۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
کنعانی

حوزہ/ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کی سلامتی اور عوام کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور وقت آنے پر لبنانی قوم کی حمایت سے دریغ نہیں کرے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت اور لبنان کے درمیان ممکنہ جنگ کے بارے میں کئے گئے سوال کے جواب میں ایرانی وزارت خارج کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا: لبنان کے بارے میں ہمارا واضح موقف ہے، لبنان کے خلاف صہیونی حکومت کی کسی بھی قسم کی جارحیت سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی اور خطے میں امن و استحکام کو خطرہ ہوگا۔

انہوں نے کہا: صہیونی حکومت کے اس حملے سے پوری دنیا کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، لہذا دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ صہیونی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا: لبنان کی قوم، حکومت اور فوج اس قدر قوی ہے کہ وہ اپنی حفاظت خود کر سکتے ہیں، اور لبنان میں مزاحمت اب پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے اور اپنی سلامتی اور شہریوں کے دفاع کے لیے طوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کی سلامتی اور عوام کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور وقت آنے پر لبنانی قوم کی حمایت سے دریغ نہیں کرے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .