۱۴ تیر ۱۴۰۳ |۲۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 4, 2024
2

حوزہ/ ، اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت (Yedioth Ahronoth)نے رپورٹ کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ ا سرائیل کی موجودہ جنگ کے نتیجے میں اب تک 130 سے زیادہ اسرائیلی بستیوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت (Yedioth Ahronoth) نے ایک بیان میں حزب اللہ لبنان کے راکٹ اور ڈرون حملوں سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی بستیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

اس رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے میزائل اور ڈرون حملوں کی وجہ سے 1,023 عمارتوں کو نقصان پہنچا، اور "شمالی مقبوضہ فلسطین میں لبنان سے جنگ کی وجہ سے 130 اسرائیلی بستیوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

اس اخبار نے لکھا ہے کہ ان حملوں میں بعض نشانہ بننے والی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔

الجلیل الاعلیٰ علاقائی کونسل کے سربراہ جیورا زیلٹز نے کہا کہ زیادہ تر خالی بستیوں تک رسائی ممکن نہیں ہے تاکہ انفراسٹرکچر، عمارتوں اور مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے، خاص طور پر یارون، یفتاح اور مسکاف عام نامی بستیوں میں میں جانا ممکن نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .