حوزہ نیوز یجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عرب ممالک کی تنظیم ”عرب لیگ“ نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل حسین زکی نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ اب حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم نہیں سمجھتی ہے۔
دورۂ لبنان مکمل کرنے کے بعد حسین زکی نے کہا کہ عرب لیگ کے سابقہ فیصلوں میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں لبنانی تنظیم اور عرب لیگ کے درمیان رابطہ منقطع ہو گیا تھا تاہم اب عرب لیگ کے اراکین نے فیصلہ کیا ہے کہ حزب اللہ دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب لیگ اور لبنانی مقاومتی تنظیم کے درمیان تعلقات کی شرائط موجود ہیں۔
یاد رہے کہ عرب لیگ نے 11 مارچ 2016 کو اسرائیل کے حامی مغربی ممالک کے دباؤ پر حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔