۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
شیخ قیس الخزعلی

حوزہ/ عراقی مزاحمتی تحریک اہل الحق کے سربراہ نے کہا ہے کہ لبنان پر جارحیت کی صورت میں امریکی مفادات کو سخت نقصان پہنچائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی مزاحمتی پارٹی نے لبنان کے خلاف جنگ کی صورت میں امریکہ اور اسرائیل کو سخت انتباہ کیا ہے۔

اہل الحق پارٹی کے سیکریٹری جنرل شیخ قیس الخز علی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ لبنان پر صہیونی حملے کی حمایت کرے تو عراق اور خطے میں امریکی مفادات اور تنصیبات کو آگ لگا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان پر حملے سے انتہا پسند صہیونی حکومت کو پچھتاوے کے علاؤہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ اسرائیل نے واشنگٹن کو مطلع کیا ہے کہ حزب اللہ پر حملے کی صورت میں ایسے ہتھیار استعمال کرسکتے ہیں جن کو اب تک استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

صہیونی چینل 12 کے مطابق اسرائیلی حکام حملے کی صورت میں جنگ کو طول دینے کے بجائے مختصر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .