۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
1

حوزہ/ اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں اور دیہاتوں کو فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں اور دیہاتوں کو فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا۔

"المنار" نیوز چینل نے آج صبح (پیر) کو اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے کفرکلا، الخیام اور تلہ العزیہ کے علاقوں کو اسرائیلی فوجیوں کے فاسفورس بموں سے نشانہ بنایا گیا۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے توپ خانے نے جنوبی لبنان کے علاقے کفرکلا، ھورا کو نشانہ بنایا اور اس حملے سے علاقے میں بجلی منقطع ہوگئی۔

اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے آج صبح لبنان کے جنوب میں واقع علاقے "عیترون" پر بھی حملہ کیا۔

واضح رہے کہ 8 ماہ سے زائد عرصے سے لبنان کی اسلامی مزاحمت اور صیہونی فوج کے درمیان مقبوضہ فلسطین کی سرحدی لائنوں پر مسلسل جنگ جاری ہے، فلسطینی عوام کی حمایت میں حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے سینکڑوں فوجی ٹھکانوں کو ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، حالیہ ہفتوں میں حزب اللہ کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور لبنانی مزاحمت نے کئی اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .