۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
الشيخ دعموش

حوزہ/ حزب اللہ لبنان کے رہنما شیخ دعموش نے کہا ہے کہ امام خمینی (رح) کی قیادت میں انقلابِ اسلامی کی کامیابی، امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ اور کاری ضرب تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے سینئر رہنما شیخ دعموش نے انقلابِ اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی قیادت میں انقلابِ اسلامی کی کامیابی، امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ اور کاری ضرب تھی۔ امریکہ خطے میں ایران کو چھاؤنی کے عنوان سے استعمال، شہنشاہ کی حمایت، طاغوتی ڈکٹیٹر حکومت کی حفاظت کرتا تھا، تاکہ امریکی سیاست کو خطے میں اجراء کرنے کا ذریعہ قرار دیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم، اس بابرکت انقلاب اور غیر انسانی پابندیوں کے خلاف استحکام اور استقامت کا مظاہرہ کر کے امریکہ کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

شیخ دعموش نے کہا کہ ایرانی قوم دنیا کے اکثر لوگوں کی مانند، امریکہ کو اس کے جرائم، قبضہ، استکباری سیاست اور خطے میں دہشت گردی سمیت غاصب صہیونی حکومت کی بے انتہا حمایت اور اس کے فلسطینی عوام اور خطے کی دیگر قوموں پر ظلم کی وجہ سے امت مسلمہ کا دشمن سمجھتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .