۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
امجد علی عابدی

حوزہ/ امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہل بیت (ع) کے مرکزی صدر محترم امجد علی عابدی نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہ امام خمینی (رح) نے اسلام دشمن قوتوں سمیت امریکہ کو دنیا بھر میں رسوا کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رہبر کبیر روح اللہ موسوی الخمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ عارف کامل اور مسلم فقیہ تھے، ان کا راستہ اور اسوہ ہمیں آئمہ علیہم السلام کے راستے تک لے کر جاتا ہے۔ امام خمینی نے جو اسلامی انقلاب برپا کیا وہ امام کی قرآن و اہل بیت علیہم السّلام سے انسیت اور تقرب کا ہی نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم بھی اپنے وجود اور اپنے علاقے و ملک میں ایسا انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی امام کی سیرت پر عمل کرنا پڑے گا اور آج پوری اسلامی دنیا اس مرد قلندر بت شکن کی برسی منانے میں مصروف ہے۔ برسی امام کی مناسبت سے کیے گئے یہ تمام پروگرام ہمارے لئے ایک اہم پیغام لے کر اتے ہیں، ہمیں خط امام اور امام کے آثار کو زندہ رکھنے کی بھرپور کوشش کرنی چاہیئے۔

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت (ع) کے مرکزی صدر نے مزید کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ عالم اسلام کی وہ ہستی ہیں جس نے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا کیا، امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے آواز بلند کی، اسلام دشمن طاقتوں خاص طور پر امریکہ کو دنیا بھر میں رسوا کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا بھر میں جو لوگ مسلمان ہو رہے ہیں اور اسلام کے دامن میں آرہے ہیں وہ امام خمینی (رح) کی عملی خدمات سے متاثر ہوکر ہی آرہے ہیں۔

برادر امجد علی عابدی نے کہا کہ آج فلسطینی، بوسیدہ صہیونی غاصب حکومت اور اس کے وحشی فوجیوں پر شدید ضربیں لگا رہے ہیں اور یہ سب کچھ امام خمینی روح اللہ کے افکار کی بدولت ہو رہا ہے۔ ہم فلسطین میں غزہ اور رفح پر مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور تمام مظلومین جہاں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام کی فکر انقلابِ اسلامی اور امام کی تالیف کردہ کتب امام کے خاص اثاثوں میں سے ہیں۔ ہم ادارے کی جانب سے کوشش کریں گے کہ امام کے قیمتی اثاثوں سے مکمل طور پر استفادہ کریں۔

انہوں نے کہا جو ادارے اور تنظیم ولایت فقیہ اور انقلابِ اسلامی کے پیروکار ہیں ان کے لیے امام کے اس امر اور فکر کو تازہ رکھنا لازم و ملزوم ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ عنقریب شیطان اکبر امریکہ اور غاصب اسرائیل جلد نابود ہوں گے اور ہم سب شیاطین کی نابودی کو قریب سے دیکھیں گے۔

امام زین العابدین انسٹیٹیوٹ آف تعلیمات قرآن و اہلبیت علیہم السّلام کے مرکزی صدر نے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے اتحاد امت کو فروغ دیا، امام کسی مسلک تک محدود نہیں تھے۔ ان کی آفاقی سوچ کی وجہ سے انقلابِ اسلامی آج بھی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی قیادت میں پوری آب و تاب کے ساتھ باقی ہے اور امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے انقلاب تک زندہ و پائندہ رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .