۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
الصهيونية

حوزہ/ مصری تجزیہ کار ڈاکٹر سلام عوض نے کہا کہ جس طرح حسد ایک شیطانی فطرت ہے، اسی طرح یہ ایک صہیونی سرشت بھی ہے، یہودیوں نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) سے حسد کیا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں نبوت عطا کی تھی، انہوں نے اللہ کی حکمت پر اعتراض کیا کہ نبوت نبی اکرم (ص) کو عطا کی گئی، حالانکہ وہ چاہتے تھے کہ آخری نبی جس کا ذکر تورات میں ہے، ان کے درمیان سے ہو، نہ کہ مسلمانوں میں سے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصری تجزیہ کار ڈاکٹر سلام عوض نے کہا : جس طرح حسد ایک شیطانی فطرت ہے، اسی طرح یہ ایک صہیونی سرشت بھی ہے، یہودیوں نے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حسد کیا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں نبوت عطا کی تھی، انہوں نے اللہ کی حکمت پر اعتراض کیا کہ نبوت نبی اکرم (ص) کو عطا کی گئی، حالانکہ وہ چاہتے تھے کہ آخری نبی جس کا ذکر تورات میں ہے، ان کے درمیان سے ہو، نہ کہ مسلمانوں میں سے۔

مصری تجزیہ کار نے اپنے مضمون میں مزید کہا : غزہ کے بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، وہ بھوک سے تڑپ رہے ہیں، یتیم اور بے گھر ہو رہے ہیں، اور سوڈان، لیبیا، صومالیہ جیسے ممالک میں مسلح تنازعات جاری ہیں، اگر ان تمام مسائل کی جڑ تلاش کی جائے تو صہیونیوں کا مسلمانوں کے ساتھ حسد نمایاں طور پر سامنے آتا ہے، خاص طور پر غزہ، فلسطین، مغربی کنارہ، قدس اور بیت المقدس میں، یہودی چاہتے ہیں کہ یہ مقدس سرزمین صرف ان کی ہو اور مسلمانوں کو وہاں سے نکال دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا : صہیونی مسجد الاقصی کو اس دعوے کے ساتھ گرانا چاہتے ہیں کہ اس کے نیچے "معبد سلیمان" ہے، حالانکہ مسجد الاقصی حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے سے بہت پہلے بنائی گئی تھی، اموی، عباسی اور عثمانی آثار قدیمہ مسجد الاقصی کی اسلامی تاریخ کی تصدیق کرتے ہیں اور یہودیوں کے اس دعوے کو رد کرتے ہیں کہ وہاں ان کی کوئی تاریخی موجودگی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا : مسجد الاقصی کا وجود معبد کے فرضی دعوے سے کہیں پہلے سے ہے اور یہودی دعوے کی تردید کے لیے ایک مضبوط تاریخی دلیل ہے، یہاں تک کہ یہودی علما اور خاخاموں کے درمیان بھی معبد کے مقام کے حوالے سے اختلافات ہیں، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ "معبد سلیمان" ایک جھوٹ اور افسانہ ہے۔

ڈاکٹر سلام عوض نے یہ بھی کہا کہ شیطان اور صہیونیوں کے درمیان ایک اور مماثلت یہ ہے کہ دونوں انسانیت کے دشمن ہیں اور شاید اللہ تعالیٰ نے ان کو انسانوں کی آزمائش کے لیے پیدا کیا ہو۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ جس طرح حسد کرنے والے شیطان کا انجام جہنم ہے، اسی طرح اسرائیل اور صہیونی بھی فلسطینیوں پر اپنے مظالم کی وجہ سے تاریخ کے کوڑے دان میں دفنا دئےجائیں گے، اور اسرائیلی ریاست کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .