۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
ماموستا مهدی چوری

حوزہ/ مسجد صلاح الدین مریوان کے امام جماعت نے کہا: یہودیوں نے اسلام کا غیر حقیقت پسندانہ اور متشدد چہرہ دکھانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کردستان سے نامہ نگار کے مطابق، مسجد صلاح الدین مریوان کے اہل سنت امام جماعت مولوی مہدی چوری نے پیغمبر اکرم (ص) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ ایک کانفرنس "وحدت اسلامی، نجات فلسطین مظلوم" میں یہودیوں کو عہد شکن قرار دیتے ہوئے کہا: یہودیوں کے اہم مقاصد مذہبی اقدار کو تباہ کرنا، ناجائز روابط کو فروغ دینا، اسلام اور قرآن کا غیر حقیقی اور متشدد چہرہ پیش کرنا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہودی اپنے آپ کو باقی سب سے برتر سمجھتے ہیں اور فکر کرتے ہیں کہ دنیا صرف ان کے لئے بنائی گئی ہے۔

مولوی مہدی چوری نے کہا: یہودی اپنی بقا کے لیے کچھ بھی کرے گا اور اس کے لیے کسی بھی طرح کا ظلم یا جرم کرنے ے ذرا برابر بھی نہیں ہچکچائے گا۔

مسجد صلاح الدین مریوان کے امام جماعت نے کہا: یہودی لوگوں کو اسلام اور کتاب و سنت کے خلاف کرنے کے درپے ہیں اور وہ اپنے ان مذموم کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .