۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
علامہ کرم علی حیدری

حوزہ / پاکستان کے معروف شیعہ رہنما عالم دین علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری الکربلائی نے غاصب اسرائیل کی مذموم حرکت پر بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ رہنما پاکستان، مقیم کربلاء علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری الکربلائی نے غاصب اسرائیل کی مذموم حرکت پر جاری بیان میں کہا: یہودیوں کی پرانی عادت ہے پیٹھ پیچھے حملہ کرنا۔ اسرائیل خبیث نے جمہوری اسلامی ایران پر حملہ کرنے کی مذموم حرکت کی ہے لیکن شاید یہودی تاریخ کو بھول گئے ہیں کہ 39 دن صبر کرنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ اسلام اور مسلمان ہار گئے یا ان میں طاقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ اسلام کے ہیرو اور مجاہد جو کبھی بھی نہ پیچھے ہٹے اور نہ ہی بھاگے، وہ ہمارے مولا و آقا حضرت علی علیہ السلام ہیں اور حضرت مولا علی علیہ السلام کے ہاتھوں جس طرح یہودی ذلیل و رسوا ہوئے تھے تاریخ اس کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتی۔

ڈاکٹر کرم علی حیدری الکربلائی نے مزید کہا: اسی طرح آج کے بدمست یہودیوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ ایران کوئی عام ملک نہیں بلکہ وہ اسی امیر المومنین مولا علی علیہ السلام کی ولایت و امامت و استقلال کا دم بھرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا: اسرائیل نے جو یہ مذموم حرکت کی ہے میں اس کی پر زور مذمت کرتاہوں اور یاد رہے کہ اسرائیل کو یہ حملہ مہنگا پڑے گا کیونکہ سامنے "علی والے" ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .