۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
فلسطین

حوزہ/ انگلینڈ میں رہنے والے ایک یہودی عالم اور ربی ’’حنان بیک ‘‘نے تصدیق کی کہ اسرائیل کا فلسطین پر کوئی حق نہیں ہے اور دجلہ سے لے کر فرات تک کی زمینیں صرف فلسطینیوں کی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ میں رہنے والے ایک یہودی عالم اور ربی ’’حنان بیک ‘‘نے تصدیق کی کہ اسرائیل کا فلسطین پر کوئی حق نہیں ہے اور دجلہ سے لے کر فرات تک کی زمینیں صرف فلسطینیوں کی ہیں۔

انہوں نے کہا: صہیونیت اللہ تعالیٰ کے خلاف بغاوت ہے کا نام ہے، اللہ تعالیٰ نے یہودیوں کو جلاوطنی میں رہنے کے لیے بھیجا، نہ کہ غیر یہودیوں کے خلاف بغاوت کرنے اور سرزمین مقدس پر زبردستی قبضہ کرنے کے لیے۔

یہودی ربی نے اشارہ کیا: صہیونیت انسانیت کے بالکل خلاف ہے، انہوں نے بہت سے فلسطینیوں کو قتل کیا اور یہ قتل عام آج تک جاری ہے،آج بھی ہر روز فلسطینیوں کو بلاوجہ قتل کیا جاتا ہے۔

دنیا میں امن کا واحد راستہ اسرائیل کا پرامن خاتمہ ہے:

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونیت آج دنیا میں یہود دشمنی کو بڑھا رہی ہے اور پوری دنیا میں یہودیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، کہا: دنیا میں امن کے حصول کا واحد راستہ اسرائیل کا پرامن خاتمہ ہے، کوئی بھی خون خرابہ نہیں چاہتا۔

انہوں نے مزید کہا: سب سے پہلے اگر آپ امن چاہتے ہیں تو فلسطینیوں کے گھر وں کو واپس کریں، دجلہ سے فرات تک کی تمام زمینوں کو فلسطینیوں کو واپس کریں، تب یہودی، مسلمان اور دیگر تمام قومیں امن کے ساتھ رہیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .