۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
صلاة الجمعة في الأقصى

حوزہ / غاصب صیہونیوں کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، بیت المقدس کے اندر اور اس کے اطراف میں چیک پوسٹوں پر غاصب صیہونیوں کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔

بیت المقدس کے ادارہ اوقاف اسلامی کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونیوں کی شدید سکیورٹی کے باوجود مسجد الاقصی اور اس سے باہر پچاس ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجی مسجد الاقصی کے اطراف میںسڑکوں پ رتعینات تھے۔ وہ نمازیوں کو روک کر ان کے شناختی کارڈ چیک کرتے اور پھر انہیں اندر جانے دیتے جبکہ انہوں نے بہت سارے جوانوں کو مسجد میں داخل بھی نہیں ہونے دیا۔

ادھر غاصب صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے سے مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .