۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مسجد الاقصی

حوزہ/ سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

اتوار کی صبح عبرانی سال نو کے موقع پر غیر قانونی بستیوں میں رہنے والے صہیونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مذہبی مقام مسجد الاقصی پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی فوج کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونیوں کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور تمام معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس اقدام کو دنیا کے تمام مسلمانوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے حملوں کے نتائج کی ذمہ داری پوری طرح سے ناجائز غاصب صیہونی حکومت کے کندھوں پر عائد ہوگی۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور عام فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .