حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی عالمی شہرت یافتہ الازار یونیورسٹی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مسلمانوں سے مسجد اقصیٰ کی حفاظت کی اپیل کی گئی ہے، الازہر نے پوری دنیا کے مسلمانوں سے بیت المقدس کے تحفظ کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔
الازہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سب کو اپنے مقدس مقام مسجد الاقصی کی حفاظت اور اسے کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے متحد ہونا چاہیے، اس بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام موقع پرست دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جائے۔
بدھ کے روز صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصی میں عبادت کرنے والے افراد پر حملہ کیا، اس کے ساتھ ان فوجیوں کی ان سے لڑائی بھی ہوئی،فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں اور انہوں نے طبی کارکنوں کو زخمیوں کے علاج کے لیے وہاں جانے سے روک دیا۔
بدھ کے روز مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کے جواب میں فلسطینی گروہوں نے جمعرات کو جوابی کارروائی میں ناجائز صیہونی حکومت پر متعدد راکٹ فائر کیے، ان حملوں کے جواب میں صیہونی فوجیوں نے جمعہ کے روز شمالی لبنان کے علاقوں پر حملہ کیا اور غزہ پر بمباری کی۔
یاد رہے کہ صیہونی فوجیوں کی جانب سے بدھ کی صبح مسجد الاقصی میں متعدد حملے اور مسلمانوں کی گرفتاری پر پوری عالم اسلام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔