۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیخ علی قره داغی دبیرکل اتحادیه علمای مسلمان

حوزہ / مسلم علماء کی بین الاقوامی یونین کے سیکرٹری جنرل نے انتہا پسند آبادکار گروپوں کی قیادت میں یہودیت کی آبادکاریوں کی کالز کے خلاف مزاحمت اور آواز بلند کرنے پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسلم علماء کی بین الاقوامی یونین کے سیکرٹری جنرل شیخ علی قرہ داغی نے انتہاپسند آباد کار گروہوں کی قیادت میں یہودیت کی ان کالز کے خلاف مزاحمت اور آواز بلند کرنے پر زور دیا ہے کہ جن کا مقصد یہودیوں کی عید کے دوران مسجد اقصیٰ پر حملوں کو مزید وسعت دینا ہے۔

انہوں نے کہا: ہم سمجھتے ہیں کہ ان نژاد پرست، غاصب اور مجرم صہیونیوں کی یہ کالز نسل پرستانہ اور حد و حدود سے باہر ہیں اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔

مسلم علماء کی بین الاقوامی یونین کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا: مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق بھی فلسطین کا حصہ ہیں اور تمام فلسطین پر اس کی اپنی عوام کا حق ہے۔

شیخ قرہ داغی نے خبردار کیا: مسجد الاقصیٰ کا مسئلہ ہماری پہچان اور ہمارے عقیدہ کا حصہ ہے، اس لیے اس مبارک سرزمین خاص طور پر بیت المقدس کے ذرہ برابر حصہ پر بھی کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا ہے، مخصوصاً مسجد الاقصیٰ، جو کہ ہمارا قبلۂ اول اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عروج کا مقام ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .