حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے آج صبح مسجد اقصی پر اسرئیلی فوج کی طرف سے حملہ پر اپنے مذمتی بیان میں غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا: کوئی مذہب کسی بھی عبادت گاہ پر ایسے حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ عالی عدالت میں اس دہشتگردی کے خلاف مقدمہ درج کر کے مظلوموں کو انصاف دیا جائے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اسلامی ممالک کے حکمران ایک کونسل تشکیل دیں اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اقدامات کریں۔
انہوں نے اس حملے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کی شفاء یابی اور شہید ہونے والے نمازیوں کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کی۔
آپ کا تبصرہ