حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حکومت عراق نے مسجد الاقصی پر غاصب صہیونیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے۔
عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیانیہ میں آیا ہے کہ جرم کے غاصب اسرائیلی مرتکب ہوئے ہیں عراقی حکومت اور عوام اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔
حکومتِ عراق نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے شرمناک اقدامات (جس میں دین، مسجد اور لوگوں کے احترام کا خیال نہیں رکھا جاتا) کو روکیں۔
حکومتِ عراق نے کہا: جارحیت سے کبھی حقوق کو نابود نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس سے حقوق کی اہمیت اور زیادہ واضح ہو جاتی ہے ۔
حکومت عراق کے اس بیانیہ میں مزید آیا ہے کہ حکومت اور ملتِ عراق ہمیشہ ملت فلسطین کا دفاع کرتی رہے گی۔