۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
الحوثی

حوزہ/ یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے جنرل سکریٹری عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صیہونیوں کے مسجد الاقصی پر حملے کے مذموم اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے جنرل سکریٹری عبدالملک بدرالدین الحوثی نے صیہونیوں کے مسجد الاقصی پر حملے کے مذموم اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

عبدالملک بدرالدین الحوثی نے فلسطینی ریاست کی حمایت کو تمام مسلمانوں کا فرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ریاست کے ساتھ ذمہ داری کے ساتھ کھڑے ہو کر صہیونی دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مہدی المشاط" نے بھی مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں، روزہ داروں اور معتکفین پر صہیونی فوجیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح صہیونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے صحن میں بیٹھے نمازیوں اور روزہ داروں پر حملہ کیا اور انہیں مسجد سے باہر نکالنے کی کوشش کی، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں 200 سے زائد فلسطینی نمازی زخمی ہوئے جب کہ 400 سے زائد فلسطینی روزہ داروں کو اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار کر لیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .