۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ اسرائیل کے خاتمے کا وقت آچُکا ہے کیونکہ جب چراغ بجھنے والا ہوتا ہے تو اس کی لو تیز ہو جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ میلبرن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے آج مسجد اقصی میں ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: اسرائیل کے خاتمے کا وقت آچُکا ہے کیونکہ جب چراغ بجھنے والا ہوتا ہے تو اس کی لو تیز ہو جاتی ہے، ہر سال یوم قدس کے قبل اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیتا ہے تاکہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کے خاتمے کی عالمی تحریک دم توڑ دے لیکن اسرائیل کا یہ ظلم حریت پسند وں کو مزید متحرک کر دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ دنوں میں فلسطینیوں پر جو قہر بر سایا گیا ہے، یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ہم مسجد اقصی میں ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علم بردار تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں فوری ایکشن لیں، یہ آخری موقع ہے، یہ نام نہاد تنظیمیں اپنی ساکھ کو درست کر لیں ورنہ اسرائیل کے ساتھ یہ اسرائیل کی حمایت کرنے والے تنظیمیں بھی تاریخ کا حصہ بن جائیں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .