۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ ملبورن نے کہا: علی (ع) کی ذات علم کا استعارہ ہے، عقل و حکمت کا استعارہ ہے، لہذا محبان علی (ع) کو چاہئے کہ علمی اور سائنسی میدان میں ترقی کرنا چاہئے اور آگے بڑھنا چاہئے، اور یہ ثابت کرنا چاہئے کہ وہ مولائے کائنات (ع) کے حقیقی ماننے والے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا و امام جمعہ ملبورن حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابو القاسم رضوی نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جش مولود کعبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: خانہ کعبہ میں خدا نے مولائے کائنات (ع) کے لئے دروازے کھول دئے کیوں کہ علی (ع) خدا کے خصوصی مہمان ہیں۔

انہوں نے کہا: فاطمہ بنت اسد (ع) بیت خدا میں تین دن تک خدا کی مہمان رہیں، اور یہ قرض حضرت زہرا (ع) نے مدینے میں تین دن تک آسمان والوں کو روٹیاں دے کر ادا کیا، اور کچھ اس طرح سے کہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی روٹیاں آسمان پر گئیں اور آسمان سے سورہ نازل ہوگیا۔

امام جمعہ ملبورن نے مزید کہا: امام علی (ع) نے ولادت کے بعد کتاب آسمانی کی تلاوت کر کے بتایا کہ دیکھو اب باب علم کھل چکا ہے، علی (ع) کی ذات علم کا استعارہ ہے، عقل و حکمت کا استعارہ ہے، لہذا محبان علی (ع) کو چاہئے کہ علمی اور سائنسی میدان میں ترقی کرنا چاہئے اور آگے بڑھنا چاہئے، اور یہ ثابت کرنا چاہئے کہ وہ مولائے کائنات (ع) کے حقیقی ماننے والے ہیں۔

انہوں نے تمام موالیان حیدر کرار (ع) کو اس روز سعید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: الحمد للّٰہ رب کریم نے الطاف و عنایات کی بارش کر دی عین تیرہ رجب کو عمرہ کی سعادت نصیب فرمائی، خدا کے مہینے میں خدا کے شہر سے خدا کے گھر سے جشن مولود کعبہ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، شگاف خانہ کعبہ کے پاس سے مولا سے محبت کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، کعبہ ہے جس نے علی کو ٹوٹ کے چاہا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .