۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا نے کہا کہ اسلام کا پیغام امن و سلامتی ہے اور ہندوستانی تہذیب محبت و پیار بانٹنے کی ہے نفرت و دہشت گردی کی فصل میرے ملک میں نہیں کٹتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین سید ابو القاسم رضوی صدر شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا و امام جمعہ میلبورن نے کہا کہ ادے پور کے واقعہ پر انسانیت شرمسار ہے سزا سنانے کا کام عدلیہ کا ہے سزا دینے کا کام قوانین کو نافذ کرنے والے اداروں کا ہے کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے ایسے لوگ اسلام، انسانیت، و ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کے دشمن ہے یہ درندے ہیں وحشی جانور ہیں یہ نہ مسلمان ہیں نہ ہی یہ ہندوستانی ہیں ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام عفو و درگزر کا مذہب ہے اور رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا دین محبت کے علاوہ کچھ نہیں ہے جن لوگوں نے اس دہشت گردی کا ارتکاب کیا ہے ان کا نہ ہی اسلام سے تعلق ہے اور نہ ہی مسلمانوں سے تعلق ہے قاتلوں کو جلد از جلد ہندوستان کے آئین کے مطابق شدید ترین سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں پھر کسی کی ہمت نہ ہو کہ اس طرح کی حرکت کرکے ہمارے ملک کا شیرازہ منتشر کرنے کی کوشش کر سکے اور واضح طور پر یہ پیغام دے دیا جائے کہ ہم کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے اور ہمارے ملک کے قانون کی بالا دستی ہمیشہ قائم رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .