۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
وسیم ملعون کی گستاخانہ کتاب

حوزہ/ مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان تمام عالم انسانیت اور مسلمانوں کے شانہ بشانہ وسیم ملعون کی مزمت کرتا ہے اور رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف لکھی گئی اس کی کتاب کی نشر و اشاعت اور خرید و فروخت پر پابندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/ اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کا سابق چیئرمین ملعون وسیم رضوی نے پھر ایک مرتبہ نیا فتنہ پیدا کرتے ہوئے گستاخی کی ہے ۔ اس بار اس نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کے نام پر کتاب لکھ کر ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ وسیم رضوی نے غازی آباد کے ڈاسنا میں مہاکالی مندر کا دورہ کرنے کے بعد اسلام دشمن مہنت یاتی نرسمہانند سرسوتی کے ذریعہ اپنی کتاب ‘محمد’ جاری کی۔ ملعون وسیم رضوی کی اس گستاخانہ اور متنازعہ کتاب  پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کئی  مسلم مذہبی رہنماؤں نے رضوی کے خلاف فوری طور پر پابندی لگانے کے لیے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان نے ایک احتجاجی بیان جاری کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللّٰه الرحمن الرحیم 
... وَ مَنۡ یَّرۡتَدِدۡ مِنۡکُمۡ عَنۡ دِیۡنِہٖ فَیَمُتۡ وَ ہُوَ کَافِرٌ فَاُولٰٓئِکَ حَبِطَتۡ اَعۡمَالُہُمۡ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ
... اور تم میں سے جو اپنے دین سے پھر جائے گا اور کفر کی حالت میں مرے گا ایسے لوگوں کے اعمال دنیا اور آخرت دونوں میں اکارت ہوں گے اور ایسے لوگ اہل جہنم ہیں، وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔
﴿بقره /۲۱۷﴾

یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ وسیم ملعون نے مقدسات اسلام کی توہین کی ہے، پہلے بھی کئی بار دشمنان اسلام کی ایما پر وسیم ملعون قرآن کریم اور دیگر قوانین اسلام کی توہین کر چکا ہے اور ہر بار اس کے خلاف مسلمانوں نے اتحاد کا ثبوت دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرایا مگر کوئی ایسی ٹھوس کاروائی نہیں ہوئی جس سے مسلمانوں کی دوبارہ دل آزاری نہ ہو۔ 
اور اب سلسلہ نبئ کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات اقدس تک پہنچ چکا ہے جب کہ یہ ملعون خود گواہ ہے کہ اب تک جس نے بھی معلم اخلاق، انسان کامل رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی توہین کی ہے اس کا کیا انجام ہوا ہے، لیکن اپنے فسق و فجور کے دلدل میں پھنسے ہوئے اس ملعون وسیم نے سوچا کہ جتنا زیادہ سے زیادہ یہ اسلام و مقدسات اسلام کی توہین کرتا رہے گا خود کو بچا لے گا، یہ ناممکن ہے۔
اور جو بھی اس کا ساتھ دے رہا ہے چاہے وہ حکمران ہوں یا بظاہر دیندار، سب اس کے ساتھ لعنت کی چپیٹ میں آئیں گے، حکمران یاد رکھیں تاریخ بشریت گواہ ہے کہ حکمران غیر مسلمان رہتے ہوئے عدالت سے کام لینے والے باقی رہے ہیں مگر ظالم کا انجام سوائے ذلت و رسوائی کے کچھ نہیں ہوا ہے۔
 مسلمان کی خاموشی کا امتحان نہ لیا جائے مسلمان خاموش نہیں ہے وہ اچھی طرح سمجھ رہا ہے کہ اقتدار پر بیٹھے ظالموں سے وابستہ افراد کیا سازشیں رچ رہے ہیں اور وقت آنے پر ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر سازش کا جواب دیا گیا ہے اور اس ملعون کی آڑ میں جو سازش رچی جارہی ہے اس کا بھی جواب عالم اسلام بالخصوص اور عالم انسانیت بالعموم ضرور جواب دے گا۔
 افسوس یہ نہیں کہ حکمران، اقتدار پر موجود افراد غیر مسلمان کیوں ہیں افسوس اس بات پر کہ عادل کیوں نہیں ہیں، اور نہ صرف مسلمانوں کے ساتھ انصاف سے کام نہیں لیا جا رہا ہے بلکہ پوری عالم انسانیت آج ہمارے ملک میں پریشان حال ہے ظالمانہ فیصلوں کی بنا پر، اور وقت آنے پر ہر ہندوستانی ظالمانہ فیصلوں کے خلاف ضرور قدم اٹھائے گا. 
پورے ملک میں ملعون وسیم کے خلاف عالم انسانیت نے بیداری کا ثبوت دیا ہے لہٰذا مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان تمام عالم انسانیت اور مسلمانوں کے شانہ بشانہ وسیم ملعون کی مزمت کرتا ہے اور رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خلاف لکھی گئی اس کی کتاب کی نشر و اشاعت اور خرید و فروخت پر پابندی کا مطالبہ کرتا ہے. 

مجتمع علماء و خطباء ممبئی ہندوستان 
8 نومبر 2021

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .