۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تنظیم المکاتب

حوزہ/ ہم خادمان ادارۂ تنظیم المکاتب وسیم مرتد کی اور اس کے ہمنواؤں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان سب سے اظہار بیزاری کرتے ہوئے صوبائی اور مرکزی حکومت سے گذارش ہے کہ ملک و ملت کو توڑنے والے ایسے مفسد عناصر کو ملک کے آئین کے مطابق سخت سے سخت سزا دیں تا کہ مستقبل میں کوئی اور ایسی جسارت نہ کر سکے۔           

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ادارہ تنظیم المکاتب نے کا وسیم مرتد کی شدید مذمت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ ارحمٰن الرحیم

وَ رَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
اور ہم نے آپؐ کے ذکر کو بلند ی دی۔ (سورہ الم نشرح آیت ۴)
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ
اور ہم نے آپؐ کو عالمین کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے (سورہ انبیاء آیت ۱۰۷)

رحمٰن و رحیم رب نے اپنے فیوض کائنات تک پہنچانے کے لئے نور محمد ؐ کو خلق کیا اور انہیں رحمۃ للعالمین بنا کر بھیجا۔
رحمۃٌ للعالمینؐ نے جہالت و گمراہی اور رسم و رواج کے اندھیرے میں ظلم و تشددسے تڑپتی انسانیت کو رحمت و ہدایت کی روشنی عطاکی جس سے انسانیت کو تو راہ نجات مل گئی لیکن انسانیت اور انسانی اقدار کے دشمن آپ کے دشمن ہوگئے اور انکی دشمنی کا سلسلہ آج بھی معدودے چند شیطانی مزاج آدمیوں کے ذریعہ جاری ہے۔جبکہ بلا تفریق مذہب و ملت ان کا احترام کیا جا تا ۔
سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین کی گمراہ کن کتابوں کے بعد وسیم ملعون کی جعلی تالیف سامنے آئی جو در حقیقت اس جیسے جاہل کے بس کی بات نہیں بلکہ یہود و ۔۔۔کے مجموعہ کی صدیوں پرانی آرزؤوں کا مجموعہ ہے جسے یقیناً نام نہاد دشمنان دین نے جعل کیا ہے۔ جس سے اس کی انسانیت دشمنی سب پرعیاں ہو گئی ہے۔ اگر چہ اس سے پہلے بھی یہ ملعون توہین قرآن جیسے عظیم گناہ کا ارتکاب کر چکا ہے۔ ظاہر ہے مال حرام سے سیر و سیراب آدمی سے کارِ خیر کی توقع ہی عبث ہے ۔یہی لقمۂ حرام ہے جو انسان کو راہ حق وہدایت سے دور اور دین سے محروم کر دیتا ہے اور انسان اتنا پست ہوتا جاتا ہے کہ دین تو دین انسانیت سے بھی گر جاتا ہے ، غیرت و مروت اور احسان مندی جیسے اعلیٰ صفات اس کے مزاج پر بارہو جاتے ہیں۔ قرآن کریم کا واضح اعلان ہے:
ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِيْنَ اَسَاۗءُوا السُّوْۗآى اَنْ كَذَّبُوْا بِآيَاتِ اللهِ وَكَانُوْا بِهَا يَسْتَهْزِئُوْنَ
اس کے بعد برائی کرنے والوں کا انجام یہ ہوا کہ انہوں نے خدا کی نشانیوں کو جھٹلادیا اور برابر ان کا مذاق اڑاتے رہے (سورۂ روم ، آیت ۱۰)
اوقاف میں خوردبرد کی سزا سے بچنے کے لئے اور ملت کی امانت سے عیاشی کرتے رہنے کے لئے وسیم رضوی نے پہلے اہل ایمان اور اہل علم کی توہین کی، دشمن کا آلہ کار بن کر اہلسنت کے مقدسات کی توہین کی اور شیعہ سنی فساد بھڑکانے کی کوشش کی لیکن جب اسے وہاں بھی ناکامی ملی تو قرآن کریم کی ۲۶ آیات کریمہ کےRemoveکرنے کا عدلیہ سے مطالبہ کر بیٹھاجس پر اسے عدالت عظمیٰ سے منھ کی کھانی پڑی ۔ اب ذلت و گمراہی کے اس بھنور میں پہنچ گیا کہ جونبیؐ عالمین کے لئے رحمت اور بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کے ہادی و محافظ ہیں ان کی توہین کر کے اپنے مرتد ہونے کا اعلان کر دیااور لعنت خدا و ملائکہ و مومنین کاحقدار ہونے کے ساتھ ساتھ اس بات کا حقدار بن گیا کہ اللہ کی پاک زمین اس کے وجود کی نجاست سے پاک ہو جائے۔ اس ملعون سے اظہار بیزاری کرناہر انسان کا فریضہ ہے کیونکہ جو آدمی اپنے مذہب کا نہ ہوا وہ دوسروں کا کبھی نہیں ہو سکتا اور دیگر ادیان بالخصوص ہم انصاف پسند ہندو علماء کے اس رد عمل کو دیکھ بھی رہے ہیں۔
ہم خادمان ادارۂ تنظیم المکاتب اس کی اور اس کے ہمنواؤں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان سب سے اظہار بیزاری کرتے ہیں۔
مومنین کرام سے گذارش ہے کہ انسانیت کے ایسے پست دشمنوں سے خود بھی دور رہیں اور اپنے متعلقین کو بھی دور رکھیں۔ ضرورت ہے کہ بچوں اور جوانوں کی اسلامی تعلیم و تربیت پر خاص توجہ دی جائے تا کہ وہ ذلت و گمراہی سے ہمیشہ محفوظ رہیں اور اب نسلوں میں کوئی سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین یا وسیم رضوی نہ بننے پائے۔
صوبائی اور مرکزی حکومت سے بھی گذارش ہے کہ ملک و ملت کو توڑنے والے ایسے مفسد عناصر کو ملک کے آئین کے مطابق سخت سے سخت سزا دیں تا کہ مستقبل میں کوئی اورایسی جسارت نہ کر سکے۔

والسلام
سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب

تبصرہ ارسال

You are replying to: .