۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ احمد اقبال رضوی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کلام پاک اللہ تعالی کی سچی کتاب ہے۔ اس کے کسی ایک لفظ پر بھی بھی شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ وسیم رضوی کی جانب سے قرانی آیات کی تسنیخ کا دعویٰ دائر کرنے کا مقصد طاغوتی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بھارت میں توہین قرآن کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف عالمی سازش قرار دیا ہے ہے انہوں نے کہا ہے کہ وسیم رضوی ملعون کا تعلق امت مسلمہ سے نہیں۔مسلمان گھروں میں پیدا ہونے والے ایسے دین فروش اسلام دشمن طاقتوں کے آلہ کار ہوتے ہیں جن کا مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر کے مغربی استعماری و استکباری طاقتوں کو تسکین پہنچانا اور انہیں تقویت دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برصغیر کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ سلیمان رشدی اور تسلیمہ نسرین جیسے مرتد پہلے بھی اپنی خباثتوں کے ساتھ ظاہر ہوتے آئے ہیں۔امت مسلمہ کا کوئی بھی مکتبہ فکر توحید، رسالت اور قران کی توہین برداشت نہیں کر سکتا۔کلام پاک اللہ تعالی کی سچی کتاب ہے۔ اس کے کسی ایک لفظ پر بھی بھی شک کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے۔بھارتی شہری کی جانب سے قرانی آیات کی تسنیخ کا دعویٰ دائر کرنے کا مقصد طاغوتی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔ایم آئی 6، را، موساد اور دوسرے عالمی خفیہ ادارے عالم اسلام کے خلاف مختلف محاذوں پر سرگرم ہیں۔وہ مسلمانوں میں بے چینی پیدا کرنے کے لیے مسلمان کو ہی استعمال کر رہے ہیں۔

وسیم رضوی جیسے لوگوں کا مذہب ڈالر و دینار ہیں جو محض کٹھ پُتلی ہیں اور ان کی ڈوری ایسے ہاتھوں میں ہے جو مسلمانوں کو تباہ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ  وسیم رضوی کے خلاف بھارتی و پاکستانی علماء کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .