۱ خرداد ۱۴۰۱ |۲۰ شوال ۱۴۴۳ | May 22, 2022
علامہ افضل حیدری

حوزہ/ مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ 23 مارچ کو وفاق المدارس ا لشیعہ کی مجلس اعلیٰ، کابینہ اور مجلس عاملہ کا اجلاس شیڈول کے مطابق ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ جامعۃ المنتظر کا 67واں سالانہ جلسہ اور شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس نجفی، محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی، حوزہ علمیہ کے سابق مینیجنگ ٹر سٹی شیخ نوازش علی مرحوم کی 22 مارچ کو ہونے والی برسی کا اجتماع کرونا احتیاطی تدابیر کے پیش نظرملتوی کر دیا گیا ہے۔

البتہ مہتمم اعلیٰ جامعۃ المنتظر علامہ محمد افضل حیدری کی طرف سے جاری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ 23 مارچ کو وفاق المدارس الشیعہ کی مجلس اعلیٰ، کابینہ اور مجلس عاملہ کا اجلاس محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق ایس او پیز کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ جس کے لئے نئے صدر کے انتخاب اوردیگر امور پر ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
1 + 17 =