وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
-
آیت اللہ اعرافی کا وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کے خط کا جواب/ علمائے اسلام صیہونی جرائم پر روشنی ڈالیں
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نقوی نجفی کے خط کے جواب میں کہا کہ علمائے اسلام کو فلسطین اور لبنان میں مقاومتی محاذ کی حمایت کرتے ہوئے صیہونی جرائم اور اس پر بعض مغربی ممالک کی قابل مذمت خاموشی اور حمایت پر روشنی ڈالنی چاہیے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے تحت سید مقاومت کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم؛
اسلام کی عظمت کا اندازہ سید مقاومت جیسی ہستیوں کی قربانی سے ہوتا ہے، مقررین
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے تحت گزشتہ روز جامعہ المنتظر لاہور میں سید مقاومت، سید حسن نصر اللّٰہ رحمۃ اللّٰہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم منعقد ہوئی، جس میں آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی سمیت علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
-
معصوم نہ کسی سے ڈرتا ہے اور نہ ہی کسی کی بیعت کرتا ہے، علامہ مرید نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے لاہور جامع علی مسجد میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے اللہ تعالٰی کی بندگی پر زور دیا اور کہا کہ معصوم کسی سے ڈرتا ہے اور نہ ہی کسی کی بیعت کرتا ہے۔
-
وفاق المدارس کے نائب صدر کا جامعہ المنتظر العالمیہ کا دورہ
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی صاحب نے جامعہ المنتظر العالمیہ اسلام آباد G8-4 کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔
-
بلوچستان مکران کوسٹل ہائی وے پر 20 زائرین کی شہادت پر رنجیدہ ہیں، علامہ سید مرید حسین نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر نے بلوچستان مکران کوسٹل پر زائرین کی بس کو حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان روڈ کی درستگی کو یقینی بنائے اور بس ڈرائیور کا مکمل معائنہ کے بعد روڈ پہ آنے کی اجازت دے۔
-
غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی پر امت کی مجرمانہ خاموشی پر افسوسناک ہے، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یہودیوں کے ہاتھوں روزانہ کئی ہولوکاسٹ ہورہے ہیں، امریکہ اسرائیل کا غلام بن گیا،مسلم ممالک کی بے عملی کی وجہ سے اسرائیل مضبوط ہو گیا ہے،ہم صرف نام کے مسلمان ہیں، جو دعویدار تو ہیں مگر اسلام پر عمل نہیں کرتے، ہر کلمہ پڑھنے والا مسلمان ، امت مسلمہ کا حصہ، افسوس ہم زبانوں، ممالک اور فرقوں میں تقسیم ہو گئے، اسلام برابری کی تعلیم دیتا ہے، غریب امیر کے درمیان تفاوت نہیں۔
-
اسماعیل ہنیہ کی شہادت عظیم سانحہ،شہید کی پوری زندگی جدوجہد آزادی فلسطین میں گذری، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان: امریکہ اور اسرائیل ایک عرصے سے ایران کے خلاف سازشیں کر رہے تھے، جدوجہد کے راہی کو شہادت کا امکان رہتا ہے،امت مسلمہ کو فلسطینیوں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، بہت جلد فلسطین، بیت المقدس آزاد ہوگا۔
-
وفاق المدارس الشیعہ کا پاراچنار میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار:
شرپسند ملکی سلامتی کے ساتھ کھیل رہے ہیں، محمد افضل حیدری
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کی امن قائم کرنے کی کوششیں کہیں نظر نہیں آرہیں، زمینی تنازع کے نام پر فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کو کیوں روکا نہیں جا سکا؟ وزیر اعظم، صدر اور آرمی چیف حالات کی سنگینی کا ادراک کرتے ہوئے پاراچنار میں امن قائم کریں۔
-
آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی کا مدارس کے سربراہان اور اساتذہ کے نام اہم پیغام
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے محرم الحرام کی تبلیغی سرگرمیوں سے متعلق آگاہی حاصل کرنے کے لیے دینی مدارس کے سربراہان اور اساتذہ کے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
-
قرآن مجید سے تعلق کامیاب زندگی کی دلیل ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی رہنما نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید سے تمسک اور تعلق زندگی میں کامیابی کی دلیل ہے۔
-
عشرۂ مجالسِ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین (ع) لاہور میں مذہبی عقیدت و احترام سے جاری+رپورٹ
حوزہ/ عشرہ مجالس نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام لاہور سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے جاری ہیں۔جس سے معروف علمائے کرام خطاب کررہے ہیں۔ یہ سلسلہ صبح سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہتا ہے۔
-
اہل بیت اطہار (ع) کشتی نوح کی مانند ہیں اور ان کے پیروکار نجات پائیں گے، علامہ سید محمد نجفی
حوزہ/ علامہ سید محمد نجفی نے جامع علی مسجد میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیت اطہار (ع) کشتی نوح کی مانند ہیں اور ان کے پیروکار نجات پائیں گے۔
-
مذہبِ تشیع کی نمائندگی کے بغیر نظریاتی کونسل اسلامی کونسل نہیں ہو سکتی، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے واضح کیا ہے کہ مکتب اہل بیت (اہل تشیع) کی نمائندگی کے بغیر اسلامی نظریاتی کونسل، اسلامی نہیں کہلا سکتی، یہ صرف سنی نظریاتی کونسل ہوگی۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے نئے نصاب تعلیم کو نافذ کر دیا / سال 2025ء کے امتحانات نئے نصاب کے مطابق ہوں گے
حوزہ / علامہ محمد تقی نقوی، علامہ محمد افضل حیدری اور ناظم امتحانات مولانا تحسین کے دستخطوں سے نصاب جاری کر دیا گیا ہے۔
-
عقل کی وجہ سے انسان اشرف المخلوقات ہے ورنہ حیوان سے بدتر ہے، مولانا ضیاء الحسن نقوی
حوزہ/جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا ضیاء الحسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل کی نعمت عطا کر کے اسے اشرف المخلوقات بنایا۔ فرمان معصوم ہے کہ انسان عقل کی قوت سے دوسری قوتیں جیسے شہوت، حرص اور غصّہ کو کنٹرول کرتا ہے تو اسی وجہ سے وہ اشرف المخلوقات میں شمار ہو جاتا ہے، اگر انہیں کنٹرول نہیں کرتا تو انسان حیوان سے بھی بدتر ہے۔
-
مشکل میں کام نہ آنے والا شخص دوست نہیں ہو سکتا، مولانا ضیاء الحسن نقوی
حوزہ/ مولانا ضیاء الحسن نقوی نے جامع مسجد علی جامعة المنتنظر میں عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے منعقدہ جشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ جس شخص کے دوست نہیں، وہ غریب ہے۔
-
مولانا سید باقر حسین نقوی مرحوم نے پوری زندگی قرآن حکیم کی خدمت میں گزاری، مقررین
حوزہ/ بزرگ عالم دین خادم القرآن حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید باقر حسین نقوی مرحوم کی رسم چہلم کی مجلسِ ترحیم و تجلیل کا انعقاد مورخہ 20 جون بروز جمعرات کو ان کے آبائی وطن میں ان کی تاسیس کردہ دینی درسگاہ جامعہ باقر العلوم علی پور میں ہوا۔
-
وفاق المدارس الشیعہ نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا؛ نتائج وفاق کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے مارچ میں منعقد ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
-
محرمات اور واجبات کی ادائیگی میں عدم کوتاہی رزق و روزی کا باعث ہے، مولانا مرید نقوی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام مولانا مرید نقوی نے جامع علی مسجد میں خطبۂ جمعہ اسلام میں حرام اور حلال کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جوان محرمات اور واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرے تو کامیابی مقدر ہے۔
-
عصری اور دینی علوم سے آراستہ جامعہ المنتظر فیز 2 کا باقاعدہ افتتاح؛ آیت اللہ سید حافظ ریاض کا خطاب
حوزہ/ عصری اور دینی علوم سے آراستہ جامعہ المنتظر فیز 2 کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے، تاہم جامعہ المنتظر فیز 2 میں طلباء پہلے دو سال کے اندر کالج کی تعلیم اور شرح لمعہ کی پہلی جلد مکمل کریں گے۔
-
جامعہ المنتظر لاہور میں شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم؛ اہم شخصیات کی شرکت:
آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی شہادت سے انقلابِ اسلامی کو تقویت ملی، علامہ محمد افضل حیدری
حوزہ/حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں ایران کے شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان اور دیگر ساتھیوں کی یاد میں مجلس تجلیل و ترحیم برائے بلندی درجات شہدائے خدمت منعقد کی گئی۔
-
جامعہ المنتظر لاہور میں مرحوم مولانا باقر نقوی کی رحلت پر تعزیتی مجلس:
علم کی ترویج بہترین عبادت ہے، مولانا باقر گھلو
حوزہ/ بانی وفاق المدارس الشیعہ پاکستان محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کے بھائی مولانا باقر حسین نقوی کے ایصال ثواب کے لئے مجلس ترحیم کا اہتمام جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں کیا گیا۔
-
آیت اللہ رئیسی کی شہادت، آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ خطے میں امن و آشتی کو فروغ دینے کیلئے موثر کردار ادا کرنے والی بے مثال شخصیت حضرت آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے با وفا ساتھیوں کے ہمراہ راہی بقا ہوگئے۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا مولانا باقر نقوی کی رحلت پر تعزیتی پیغام
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ سید حافظ ریاض نجفی نے اپنے ایک پیغام میں علامہ صفدر حسین نجفی کے بھائی مولانا سید باقر نقوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کی ہے۔
-
وفاق المدارس کے نائب صدر کا مولانا سید باقر نقوی کی رحلت پر اظہارِ افسوس
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام مرید نقوی نے علامہ صفدر حسین نجفی کے بھائی مولانا سید باقر حسین نقوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
-
حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا باقر حسین نقوی نے داعی اجل کو لبیک کہا
حوزہ/ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نقوی کے بھائی، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی اور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کے چچازاد بھائی حجۃ الاسلام مولانا باقر حسین نقوی انتقال کر گئے ہیں۔
-
آیت اللہ حافظ ریاض نجفی کا پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی اور گندم بحران پر تشویش کا اظہار
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے پاکستان میں جاری سیاسی کشیدگی اور گندم بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کسانوں کا ذریعہ معاش ہے، لہٰذا انہیں ان کی محنت کا معاوضہ دیا جائے۔
-
پاک ایران مضبوط تعلقات امت مسلمہ کے دل کی آواز ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے پاکستان کے متوقع دورے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات امت مسلمہ کے دل کی آواز ہے۔ ایران نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے عالمی سطح پر جو دفاعی اور سیاسی قوت حاصل کی ہے، ہماری دعا ہے کہ باقی مسلم ممالک بھی اس سے فائدہ اٹھائیں۔
-
قرآن مجید نور، کتاب زندگی ہے، شب قدر میں نازل کیا گیا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطاب: قرآنی معارف، تعلیمات آیات الٰہی ، تذکیہ نفس ، اسرار و رموز قرآنی اور تدبر و تفکر و تعقل کی طرف توجہ کم دی جاتی ہے، قرآن کے ذریعے تذکیہ نفس ہوتا ہے ،دلوں کو طہارت اور عقلوں کو حکمت ملتی ہے۔
-
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے فطرانہ کی مقدار کا اعلان
حوزہ / وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے فطرہ 1445ھ کے متعلق اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں فقہ جعفریہ کے مطابق 400 روپے فی کس فطرہ مقرر کیا گیا ہے۔