ہفتہ 27 ستمبر 2025 - 00:44
امت اسلامی کی عظمت نبی اکرم (ص) کی امت ہونے میں ہے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ امت اسلامی تمام امتوں میں افضل ہے اور موجودہ صدی میں مسلمانوں کی بہادری اور مقاومت عالمگیر وقار کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ امت اسلامی کی سب سے بڑی خوش بختی نبی مکرم سیدالمرسلین ختمی مرتب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا امتی ہونا ہے۔ پہلے کی امتوں کے لیے بھی اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام مبعوث فرمائے لیکن ہمارے نبی ان تمام انبیاء کے سردار ہیں، پس ان کی امت بھی تمام امتوں میں افضل ہے اور اس امت کی قدر و منزلت بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی اسلام کی صدی ہے۔ ایران کی اسرائیل پر کامیاب حملوں اور حماس فلسطین، حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن کی مقاومت مسلمانوں کے وقار اور عظمت کی علامت ہے۔

حافظ ریاض نجفی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کو اپنے پیغمبر سے کتنا زیادہ پیار ہے، اس کے لیے سورہ ضحی کو پڑھیے۔ شروعات اسلام میں لوگ مسلمان تو بہت تھے لیکن نمازی صرف تین تھے: حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام اور سیدہ خدیجہ الکبریٰ سلام اللہ علیہا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی شرح صدر اور زبان کی گرہ کے لیے دعا کی، لیکن رسول اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا ہم نے آپ کا سینہ کشادہ نہیں کیا؟ یہی وسعت قلب تھی کہ فتح مکہ کے موقع پر سب کو معاف کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "انا اعطینک الکوثر" یعنی ہم نے آپ کو خیر کثیر عطا فرمایاہے۔ اہل سنت کے مفسر فخرالدین رازی نے اپنی تفسیر میں کوثر سے مراد خاتون جنت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات اقدس بتائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 700 سال تک علم مسلمانوں کی میراث رہا، لیکن اب یہ علمی میراث مغرب کو منتقل ہو چکی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha