۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مشعیب احمد اصغری

حوزہ / اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان دادو کے سابقہ ڈویژنل جنرل سیکریٹری محترم مشعیب احمد اصغری نے انہدام جنت البقیع کے مسمار ہوئے ایک صدی پوری ہونے پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان دادو کے سابقہ ڈویژنل جنرل سیکریٹری محترم مشعیب احمد اصغری نے انہدام جنت البقیع کے مسمار ہوئے ایک صدی پوری ہونے پر پریس بیان دیتے ہوئے کہا کہ دختر سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، زوجہ امیر المومنین و امام المتقین حضرت امام علی المرتضی علیہ السلام، مادر حسنین و کریمین پاک بی بی سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا اور آئمہ معصومین علیہم السلام کے روضہ مبارک کو مسمار کیے ایک صدی گزر چکی ہے لیکن مزارات کی تعمیرات کے لیے آج تک کوئی بھی عملی قانونی اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا: امت مسلمہ کا دختر سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بی بی سیدہ فاطمہ الزہراء سلام علیہا اور آئمہ معصومین علیہم السلام کے مزارات کو فتویٰ کے بعد مسمار کرنا اور آج تلک اس کی تعمیرات نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم صرف نام کے مسلمان ہیں جو کلمہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پڑھتے ہیں اور دشمنی اسی کی آل سے رکھتے ہیں۔

مشعیب احمد اصغری نے کہا: اقوام متحدہ اور او آئی سی کے اجلاسوں میں کئی دفعہ قرارداد پیش کی گئی مگر آل سعود کی جانب سے مزارات کی تعمیر نو کے سلسلہ میں کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ پاکستان کی طرح پوری دنیا کے مسلمان ملکوں میں تحریکیں اور احتجاجی مظاہرے آج بھی جاری ہیں اور 8 شوال کو یوم سیاہ انہدام جنت البقیع کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم سب کو خاموشی اختیار کرنے کے بجائے مزارات کی تعمیرات کا مطالبہ منوانے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیرات کا سلسلہ جلد شروع کرنے کے لیے ہر مکتب و فکر کو نکلنا ہوگا اور ہر ممکن جدوجہد کرنی ہو گی۔

مزارات بقیع کی تعمیر کا مطالبہ منوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .