۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل ریلی کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے 16 مئی 2023ء کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مردہ باد آمریکا و اسرائیل احتجاجی ریلی حیدرآباد پریس کلب تک نکالی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے 16 مئی 2023ء کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مردہ باد آمریکا و اسرائیل احتجاجی ریلی حیدرآباد پریس کلب تک نکالی گئی۔ جس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عاطف مہدی سیال ، اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کی مرکزی صدر خواہر عروج فاطمہ، حجتہ الاسلام مولانہ غلام رضا سریوال، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے سرپرست کونسل کے معزز رکن سید پسند علی رضوی اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شہزار رضا نے خطاب کیا۔

تصاویر: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل ریلی کا انعقاد

مقررین نے کہا: 16 مئی وہ دن ہے جب 1948ء میں اسرائیل کو وجود میں لایا گیا تھا، اسرائیل ایک ناجائز اور ظالم ریاست ہے جیسے نہ ہم نے کبھی تسلیم کیا اور نہ ہی کریں گے۔ آمریکا اسرائیل کو اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے وجود میں لایا ہے، اسرائیل کے وجود کے بعد میڈل ایسیٹ میں مسلسل آمریکا نے دہشتگردی کی ہے اور اسرائیل کو اپنی فوجی کیمپ کے طور پہ استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائیل کے ذریعے، فلسطین، یمن، بحرین، لبنان، عراق، افغانستان، شام ،پاکستان میں لاکھوں انسانوں کاقتل عام کیا گیا ہے. اسرائیل خود کو طاقتور سمجھتا تھا لیکن حالیہ دنوں میں حماس نے اسرائیل کو اپنی اوقات یاد دلا دی اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، اب ہم اس دن کے بہت قریب ہیں کہ اسرائیل کا نام دنیا کےنقشے سے مٹ جائیگا۔

اسرائیل نے ہمیشہ دہشتگردی کی ہے اس لیے یہ ایک دہشتگرد ملک ہے اور اسکی دہشتگردی میں آمریکا برابر کا شریک ہے اس لیے آمریکا اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے 16 مئی کو مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منانے کا اعلان کیا، اسی اعلان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہر سال 16 مئی کو یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منا کر ان ظالموں سے اظہار بیزاری کا اعلان کرتی ہے اور ہم اس دن کو بھرپور انداز سے منا کر دنیا کو یہ بتاتے ہیں کہ پاکستانی عوام اب بھی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فکر پر باقی ہے بانی پاکستان نے اسرائیل کے لیے کہا تھا "اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کریگا"، اس لیے پاکستانی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت فلسطین کو باتوں کی نہیں بلکہ عملی میدان میں سخت مدد کی ضرورت ہے اس لیے عملی میدان میں آکر اقدامات اٹھائیں تاکہ پاکستانی عوام سمیت پاکستانی حکومت اور اداروں کے جانب سے بھی پوری دنیا کے پاس یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فکر پر باقی ہیں اور انشاللہ رہیں گے۔

ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا یہ چپ کا روزہ توڑ کر مظلوموں کی حمایت میں عملی اقدامات اٹھائیں۔ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں اور تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اسرائیل سے جنگ کا اعلان کریں ،اسرائیل اس وقت اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور انشاللہ جلد ہی وہ سانسیں بھی رکنے والی ہیں ہمیں فقط یہ دیکھنا ہے کہ اسرائیل کی نابودی میں ہمارا کیا کردار ہے؟ اس لیے اس وقت سب کو یکجا ہو کر فلسطین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .