۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اصغریہ حیدر آباد

حوزه/ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے بتاریخ 13 اپریل 2023ء کو ڈویژنل القدس سیمینار حیدرآباد میں زیر صدارت ڈویژنل صدر سید دانیال کاظمی منعقد ہوا۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے بتاریخ 13 اپریل 2023ء کو ڈویژنل القدس سیمینار حیدرآباد میں زیر صدارت ڈویژنل صدر سید دانیال کاظمی منعقد ہوا۔ سیمینار سے حجت الاسلام والمسلمین غلام عباس جویو، مفکر اسلام سید حسین موسوی، عاطف مہدی سیال (مرکزی صدر اے ایس او پاکستان) اور شہزاد رضا (مرکزی صدر اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان) نے خطاب کیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس ڈویژن حیدرآباد پاکستان کی جانب سے القدس سیمنار کا انعقاد

سید حسین موسوی نے کہا کہ یوم القدس سیاسی مسئلے کے ساتھ یہ ایک دینی مسئلہ بھی ہے جس کا رابطہ کربلا اور امام زمانہ عج کے ظہور سے ہے، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یوم القدس منانے سے کیا ہوگا وہ اس دن کی اہمیت ان سے پوچھیں جن کی یوم القدس کی وجہ سے نیندیں حرام ہو چکی ہیں، اسرائیل اب مکمل طور پر کمزور ہو چکا ہے اس کا اندازہ اس سے لگائیں کسی دور میں فلسطینی عوام پتھروں سے لڑتے تھے لیکن اس وقت وہ میزائلوں سے لڑ رہے ہیں اور اسرائیل کے خلاف چلنے والی اور تحریکیں بھی مضبوط ہو چکی ہیں اس لیے اسرائیل کا وجود اب ختم ہونے کے قریب ہے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس ڈویژن حیدرآباد پاکستان کی جانب سے القدس سیمنار کا انعقاد

مولانا غلام عباس جویو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس اتحاد اور وحدت کا دن ہے اس دن کو پوری دنیا کے انسان مظلوموں کے پرچم کے سائے میں جمع ہو کر مظلوموں کی حمایت میں اور ظالم کی مخالفت میں نکلتے ہیں۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس ڈویژن حیدرآباد پاکستان کی جانب سے القدس سیمنار کا انعقاد

سیمینار سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عاطف مہدی سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس یوم القدس کی وجہ سے آج فلسطینی عوام کے حوصلے آسمانوں کو چھو رہے ہیں، جو لوگ فلسطین کو دنیا کے نقشے سے مٹانا چاہتے تھے یوم القدس کی وجہ سے ان کے ارادے مٹی میں مل چکے ہیں، یوم القدس کی وجہ سے اسرائیل اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے۔ میں امام خمینی رح کی بصیرت کو سلام پیش کرتا ہوں ان کے اس حکم کی وجہ سے یہ مسئلہ ابھی تک زندہ ہے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس ڈویژن حیدرآباد پاکستان کی جانب سے القدس سیمنار کا انعقاد

اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک صہیونی ریاست ہے جیسے ہم کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے، وطن عزیز پاکستان میں اسرائیل کے حامیوں کے خلاف سخت کاروایاں ہونی چاہیئے۔ حکومت یہ نہ سمجھے کہ عوام خاموش ہے اور حکومت اسرائیل کو تسلیم کر لے گی ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس ڈویژن حیدرآباد پاکستان کی جانب سے القدس سیمنار کا انعقاد

آخر میں ڈویژنل صدر سید دانیال کاظمی نے تمام شرکاء، مہمانان گرامی اور علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس ڈویژن حیدرآباد پاکستان کی جانب سے القدس سیمنار کا انعقاد

سیمینار میں سرپرست کونسل کے معزز رکن سید پسند علی رضوی سمیت تمام سینیئر کارکنان نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .