بدھ 26 اپریل 2023 - 19:45
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جانب سے کابینہ میٹنگ کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جانب سے کابینہ میٹنگ زیر صدارت یونٹ صدر محترم ظہیر علی بھٹو صاحب کے بمقام بھٹو ہاؤس ماروی کالونی موندر ناکہ دادو سٹی میں منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کی جانب سے 26 اپریل 2023ء بروز بدھ کابینہ میٹنگ زیر صدارت یونٹ صدر محترم ظہیر علی بھٹو صاحب کے بمقام بھٹو ہاؤس ماروی کالونی موندر ناکہ دادو سٹی میں منعقد ہوئی۔ جس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے تنظیمی سال اتحاد امت و استحکام پاکستان کے سالانہ تنظیمی پروگراموں کی تکمیل کے لیے پلانگ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کے مرکزی دورہ بتاریخ 29 اپریل 2023ء بروز ہفتہ کو دادو سٹی میں کامیاب کرانے کےلئے بھی پلاننگ کی گئی۔ میٹنگ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان یونٹ دادو سٹی کے کابینہ اراکین موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha