۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے سفیران مہدی ورکشاپ کا انعقاد

حوزہ / اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے 13 اور 14 مئی 2023ء بروز ہفتہ اور اتوار  دو روزہ سفیران مہدی ورکشاپ کا  دادو سٹی انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے 13 اور 14 مئی 2023ء بروز ہفتہ اور اتوار دو روزہ سفیران مہدی ورکشاپ کا دادو سٹی انعقاد کیا گیا۔ جس میں 140 سفیران نے شرکت کی۔

تصاویر دیکھیں: اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی جانب سے سفیران مہدی ورکشاپ کا انعقاد

رپورٹ کے مطابق تحریک کے یہ سفیران سال بھر سندھ کے مختلف مقامات میں درس و تدریس اور تبلیغ میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ علاوہ ازیں ماہ محرم الحرام سے مسلسل عشرہ و خمسہ مجالس کے ذریعہ تحریک کربلا اور امام حسین علیہ السلام کے حقیقی مقاصد کو معاشرے میں عام کرتے ہیں۔

ورکشاپ سے استاد محترم سید حسین موسوی واحب نے نئے سفیران کو خطابت کے اصول پر گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ساتھ تحریک کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے خطیب کی ذمہ داریاں بیان کرتے ہوئے کہا: خطیب ایک طبیب کی طرح ہے۔ اس لئے خطیب کو چاہیے کہ سب سے پہلے مرض کی تشخیص کرے بعد میں اس کا علاج کرے۔

انہوں نے مزید کہا: خطابت ایک مسلسل کام ہے اس میں مسلسل کام کیا جائے ۔ سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے خطے کے کیا مسائل ہیں، تاکہ ہم ایک پروگرام بنا سکیں اور ان امراض کا سد باب کر سکیں۔

انہوں نے موجودہ دور کے سب سے بڑے اور خطرناک امراض کا تعارف کراتے ہوئے کہا: ہمارے ہاں دین کا مکمل تصور پیش نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مکمل دیندار نہیں بن رہے۔ دین کا مکمل تصور چار بنیادوں پر بن سکتا ہے:

1۔ دین کچھ عقائد کی تعلیم دیتا ہے اور عقائد کا تعلق سوچ سے ہے اس لیئے انسان کی سوچ بہتر ہو۔

2۔ دین کچھ احکام کی تعلیم دے رہا ہے، حلال و حرام کی تعلیم دے رہا ہے جس کا تعلق اعمال سے ہے۔ تاکہ انسان کے اعمال بہتر ہوں۔

3۔ دین اخلاق کی تعلیم دے رہا ہے جس کا تعلق عادات سے ہے تا کہ انسان کی عادات بہتر ہوں۔

4۔ دین میں کچھ معارف ہیں جس میں سب سے پہلے فلسفہ احکام، قرآن، دعا اور سیرت انبیاء و ائمہ علیہم السلام کی معرفت حاصل کرنی ہوگی۔

دوسرے روز نماز فجر با جماعت سے ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔ نماز کے بعد تجوید قرآن پر درس دیا گیا۔ ناشتے وغیرہ کے بعد شرکاء کو خطابت کی تربیت دی گئی اور نئے سفیران سے خطابت کی مشق کرائی گئی۔

اس کے بعد حجت الاسلام مولانا محمد باقر نجفی کا درس تھا۔ جس میں "قرآن کی روشنی میں مبلغ کی ذمہ داریاں اور تبلیغ کا اسلامی تصور" پر قبلہ محترم نے تفصیل گفتگو کی۔

آخر میں استاد محترم سید حسین موسوی کا درس ہوا جس میں انہوں نے رات والی گفتگو کو مکمل کیا اور اس سال کے موضوعات بتائے، شرکاء کرام کو موضوعات کا مکمل مواد دیا گیا اور مقتل اور تاریخ کربلا پر مستند کتابوں کا تعارف بھی کرایا گیا۔ شرکاء کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنی گفتگو مہیا کیئے گئے مواد یا بتائی گئی کتابوں سے ہی کرینگے۔

آخر میں دعا سلامتی امام زمانہ (عج) سے ورکشاپ کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .