۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
میہڑ میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس ریلی کا انعقاد

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر میہڑ میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر میہڑ میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرکزی القدس ریلی مرکزی امام بارگاہ میہڑ سے جنرل سیکریٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو علامہ مجاھد حسین الحسینی اور تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان میہڑ مولانا عبدالرشید محسنی کی قیادت میں نکالی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مرکزی القدس میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان سمیت تمام شیعہ آرگنائیزیشنز اور مقامی تنظیموں کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔

مرکزی القدس ریلی میں حجةالاسلام والمسلمین مولانا مجاہد حسین الحسینی، مولانا عبدالرشید محسنی، امیر علی حیدری ( جویو ) اور منتظر مہدی نے خطاب کیا۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا: فلسطین میں ہر روز انسانیت کا قتلِ عام جاری ہے جس پر اقوام متحدہ جو خود کو انسانیت کا علمبردار سمجھتی ہے کوئی ایکشن نہیں لیتی، فلسطین میں قبلۂ اول پر اسرائیلی جارحیت اور اس پر مسلم ممالک کا چپ کا روزہ ناقابلِ فہم ہے۔ تمام مسلمان ممالک اور مسلمانوں کو یکجہتی کا ثبوت دیتے ہوئے قبلۂ اول کی آزادی کے لئے اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا؛ ہم شیعہ ہی ہیں جو ہر رمضان المبارک میں رہبر کبیر آیت اللہ خمینیؒ اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے پر امن احتجاج کر کے اسرائیلی اور آمریکی جارحیت کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے فرمان کے مطابق ان شاء اللہ اسرائیل آئندہ 25 سال نہیں دیکھ پائے گا۔

قابلِ ذکر ہے کہ مرکزی القدس میں امیر علی حیدری، محمد اسماعیل مہدوی، منور علی سومرو، میثم عباس جویو، رضوان علی ساجدی، منتظر علی مھدی، خادم حسین سومرو، شہباز علی کھوسو، مظہر علی تنیہ، میجر نادر علی دریانی، خادم حسین سومرو اور تمام اہل اسلام نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .