علامہ سید ساجد علی نقوی
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا "نہج البلاغہ کانفرنس" کے لئے پیغام:
نہج البلاغہ، نوجوان نسل کے لئے ہدایت و رہنمائی کا مینارہ نور
حوزہ/ پاکستان کے شہر جنڈ میں واقع دینی درسگاہ جامعہ جعفریہ جنڈ میں مدرسہ ہذا کا سالانہ اجتماع بعنوان "نہج البلاغہ کانفرنس" منعقد ہوا۔ جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنا پیغام ارسال کیا۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
امام حسن عسکری (ع) نے اسلام کی ترویج کے لئے بے پناہ جدوجہد کی
حوہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: امام علیہ السلام کی عظمت و بزرگی کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ پوری کائنات جس مسیحا کی منتظر ہے وہ انہی کے فرزند صالح حضرت امام مہدی عجل ہیں۔ امام حسن عسکری علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرکے انسانیت کو مسائل سے نجات دلائیں اور عدل و انصاف سے مزین معاشرے تشکیل دیں۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
ائمہ اطہار (ع) کی سیرت و کردار کو اپنا کر دنیوی و اخروی نجات کا سامان فراہم کیا جا سکتا ہے
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: امام رضا علیہ السلام کے علم و حکمت سے لبریز ارشادات سیاست و حکومت، انسانی و فلاحی و ترقی، طب کے میدان میں سنہری اقدامات اور مشعل راہ ہیں۔ ہم اپنی زندگیوں کو امام رضا علیہ السلام کے اقوال و افعال کی پیروی کرتے ہوئے دین اسلام کے سانچے میں ڈھال سکتے ہیں۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
امام موسی کاظم (ع) اعلی اوصاف اور عبادت و بندگی خدا میں منفرد مقام کی حامل شخصیت تھے
حوزہ / حضرت امام موسی بن جعفر علیہما السلام علم و حلم، اعلی اوصاف اور عبادت و بندگی خدا میں منفرد مقام کی حامل شخصیت تھے۔ آپ علیہ السلام کی کنیت ابو الحسن اور لقب کاظم قرار پایا۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
امام سجاد (ع) نے دین کے حقائق کو لوگوں تک پہنچایا اور انتہائی سنگین حالات میں صبر و استقامت کی بنیادیں فراہم کیں
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: سوگواری کے ذریعہ عام انسانوں کو مظالم کی طرف متوجہ کیا اور واقعہ کربلا کے حقائق کو بیان کیا۔ امام علیہ السلام نے دعاؤں کے ذریعہ دین کے حقائق کو لوگوں تک پہنچایا اور انتہائی سنگین حالات میں صبر و استقامت کی بنیادیں فراہم کیں۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
ضلع کرم، پاراچنار میں حالیہ دلخراش واقعات انتہائی تشویشناک ہیں
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پاراچنار واقعات پر حکومتِ پاکستان اور سکیورٹی اداروں سے سوال کرتے ہوئے کہا: علاقہ پاراچنار میں ایسے کیا محرکات ہیں کہ ہر کچھ عرصہ بعد ضلع کرم کے حالات اِس نہج پر پہنچ جاتے ہیں؟
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
جناب میثم تمار حضرت علی ع سے مسلسل فیض حاصل کرتے اور علم کی جستجو میں ان کی محفل میں شریک رہتے
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان جناب میثم تمار کی شہادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ دین خدا کی نصرت و پیروی میں اہل بیت پیغمبر کے ساتھ اپنے خلوص و وفاداری کا عملی طور پر اظہار کرتے ہوئے راہ حق میں ہر قسم کی سختیاں اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرنا بندگان خدا کا شیوہ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ تاریخ اسلام نے ایسے برگذیدہ افراد جنہوں نے ظلم اور ظالم سے نہ صرف نفرت و بیزاری ظاہر کی بلکہ اس راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کردیئے‘ کا تذکرہ سنہری حروف کے ساتھ درج ہے۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
امام ہادی (ع) کی سیرت آج بھی دنیا کے ہر انسان اور ہر معاشرے کے لئے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے 15 ذی الحجہ امام دہم حضرت امام علی نقی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
وفاقی بجٹ پیش کر دیا گیا مگر اس سالانہ میزانیہ میں عوام کہاں…؟
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: بجٹ میں سب سے بڑے فلاحی تعلیمی نظام کے حامل مدارس مکمل نظر انداز کیوں …؟ گھسی پٹی پالیسی کی بجائے خود انحصار معاشی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے۔
-
علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا سکردو میں اہم خطبہ؛
شیعہ رہنماؤں آپس میں مل جل کر رہیں/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینٹ میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کی
حوزہ/ مرکزی جامع مسجد سکردو کے امام جمعہ اور داعی اتحاد و وحدت عالم باعمل علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطبۂ جمعہ میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین کی سینٹ میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینٹ میں گلگت بلتستان کی بہترین ترجمانی کی اور یونیورسٹی آف بلتستان کے ناپسندیدہ وی سی کے خلاف بھی بات کی۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی کا ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر دلی افسوس اور اظہارِ تعزیت
حوزہ / علامہ سید ساجد نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان و دیگر شخصیات کی شہادت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
ناگہانی آفات سے نمنٹے کے لئے پیشگی اقدامات کئے جائیں
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت مالی و جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
ایران پر استعماریت کی نئی پابندیوں کا اعلان عالمی دہرے معیار کی واضح دلیل ہیں
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: ایران پر حق دفاع کے باوجود پابندیاں اور غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کے باوجود اسرائیل کو چھوٹ استعماریت، ظلم، ناانصافی اور مغربی اور امریکائی دوغلے پن کی عکاس ہیں۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر پیغام
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔
-
عید کا چاند نظر آگیا، کل پورے پاکستان میں عید فطر منائی جائے گی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ کل پورے پاکستان میں عید فطر منائی جائے گی۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
آیت اللہ شہید باقر الصدر (رہ) اسلامی دنیا کا اثاثہ بلکہ دنیائے عالم کے لئے ایک رہبر و رہنماء کا درجہ رکھتے تھے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز اسلامی شخصیت آیت ا للہ سید محمد باقر الصدر شہید اور ان کی ہمشیرہ سیدہ آمنہ بنت الہدی کی44 ویں برسی کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔
-
ضلع جھنگ کے علاقہ میرنیوالا میں القدس ریلی کا انعقاد
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر ضلع جھنگ کے علاقہ میرنیوالا میں ضلعی رہنما شیعہ علماء کونسل مولانا لیاقت علی سیال قمی کی سربراہی میں تاریخی القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر کے علماء کرام و مومنین نے بھرپور شرکت کی۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
غزہ کی ابتر صورتحال، جمعة الوداع عالمی یو م القدس ،بھرپور طور پر منایا جائے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: صیہونی و استعماری ظلم و جھوٹی طاقت کے نشے میں اندھے ہو کر تمام بین الاقوامی قوانین بھول کر انسانیت کو روندنے کے درپے ہیں۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
شب قدر رحمتوں کے نزول اور گناہوں کی مغفرت کی رات ہے / پاکستان کے تمام مسائل کا حل قرآن کی طرف رجوع میں ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: قرآن مجید کی طرف حقیقی معنوں میں رجوع کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ تمام مسائل و مشکلات کا خاتمہ نہ ہو۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
حکمران عدل علی (ع) کو نمونہ قرار دیں تو دنیا بھر سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہو سکتا ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: امیرا لمومنین علیہ السلام نے سیاسی، معاشی، سماجی، تہذیبی اور تعلیمی وغیرہ تمام میدانوں میں جو اقدامات اور اصلاحات کیں، وہ نمونہ عمل ہیں۔ خانہ کعبہ میں ولادت اور مسجد کوفہ میں شہادت جیسی فضیلت اور امتیاز صرف امیر لمومنین علیہ السلام کے حصے میں آیا۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
غزوہ بدر توکل بر خُدا اور احکامِ رسالت پر عمل کا واضح نمونہ ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: اسلام کو اغیار سے بچانے کیلئے اصحاب بدر والا جذبہ پیدا کریں تو کوئی طاقت اسلام کا بال بیکا نہیں کر سکتی، محافظ رسالت حضرت علی علیہ السلام نے جس دلیری کے ساتھ سینہ سپر ہوکر کفار اور دشمنوں کو واصل جہنم کیا یہ جذبہ ہر مجاہد اور حریت پسند کیلئے نمونہ عمل ہے۔
-
رمضان المبارک 1445ھ کے آغاز پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام؛
ماہ مبارک کے دوران وحی الہٰی کتاب قرآن کریم کی تلاوت کو اپنی عادت بنائیں
حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے ماہ مبارک رمضان 1445ھ کے آغاز پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی متحرک اور روشن فکر شخصیت کے دئے ہوئے رہنما اصولوں کو مشعل راہ بنایا جائے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے معروف معالج اور سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی 29ویں برسی پر پیغام جاری کیا ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
مہدویت، ظہور و قیام مسلمہ عقیدہ ہے، جس کا اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کے ساتھ گہرا تعلق ہے
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نیمہ شعبان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب برات اطاعت خداوندی کی تجدید اور خواہشات نفسانی کی نفی کرکے نفس امارہ کو شکست دینے کے عہد کا موقع فراہم کرتی ہے۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
امام حسین (ع) کا یوم ولادت تمام انسانیت کیلئے مسرت کا دن ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 3 شعبان المعظم نواسہ پیغمبر اکرم (ص)، محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
ہمیں جہاں معراج کی خوشیوں کا اہتمام کرنا چاہئے وہاں معراج میں عطا کردہ نعمات و عبادات کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے
حوزہ / روز بعثت خدا پرستی اور توحید شناسی کی سمت لے جانے کا مبارک دن ،کھلی گمراہی میں گھرے معاشرے میں روشن مینار ہے۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
عالمی و ملکی مسائل پر شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کا کردار ناقابل فراموش ہے
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: شہید آغا ضیاء الدین رضوی نے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی، معاشرتی اور سماجی حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی جو مشعل راہ ہے۔ نصاب تعلیم کے حوالے سے شہید آغا ضیاء الدین کی مثبت اور منطقی جدوجہد جاری ہے ۔
-
علامہ سید ساجد علی نقوی:
بابائے قوم کا فلسطین بارے موقف ہی پاکستان کی حتمی پالیسی ہے
حوزہ/ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: اختلاف رائے کفر نہیں البتہ اختلاف معیاری و مستند ہونا چاہیے۔ تحریک فلسطین تحریک پاکستان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ایک ریاست یا دوریاستی حل کی تجویز پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
امن پسندوں اور شرپسندوں کو ایک قطار میں کھڑا کرنے کی پالیسی کے سبب آج تک آئین کی بالادستی قائم ہوئی نہ قانون کی حکمرانی
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: امن پسندوں اور شرپسندوں کو ایک قطار میں کھڑا کرنے کی پالیسی کے سبب آج تک آئین کی بالادستی قائم ہوئی نہ قانون کی حکمرانی، پائیدار جمہوریت کیلئے سابقہ رویوں کوتبدیل کرنا ہو گا۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
عالمی ماحولیاتی استحصال کا دن منانے والے غزہ میں ہونے والے انسانی استحصال کا دن منائیں
حوزہ / غزہ میں انسانیت کو پامال کردیاگیا، فلسطینی عوام کے حق میں پوری دنیا کے عوام سراپا احتجاج مگر مناسب عملی اقدامات کے ذریعہ دباؤ ڈالنے والے خاموش ہیں۔