حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مختلف ملکی، ملی اور مذہبی امور پر گفتگو کے علاوہ موجودہ تنظیمی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔
اس کے علاوہ مرکزی سیکریٹری جنرل کے انتخابات، اتحاد امت کی کاوشیں، جی بی اسمبلی کے انتخابات اور وہاں موجودہ تنظیمی صورتحال سمیت عزاداری کے حوالے سے بعض اہم امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ تمام موضوعات پر قائد محترم نے بہترین رہنمائی فرمائی اور اپنی خالصانہ دعاؤں سے بھی نوازا۔









آپ کا تبصرہ