حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر وسیم حسن ترابی اور نائب صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا سید مہدی شاہ نے قائد محترم کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی۔
رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر اور نائب صوبائی صدر نے قائد محترم کو شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کی تنظیمی، سیاسی، مذہبی, ضلع کرم بالخصوص پاراچنار کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تمام حالات و کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے تمام رپورٹ کا بغور جائزہ لیا اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو اور رہنمائی بھی فرمائی۔
آپ کا تبصرہ