۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
علامہ شبیر میثمی سے شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات

حوزہ/ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کے اعلی سطحی وفد نے زہرا (س) اکیڈمی میں ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کے اعلی سطحی وفد کی زہرا(س) اکیڈمی نے اہم نشست کی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت زائرین امام حسین علیہ السلام، پاراچنار و اربعین و دیگر اہم موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

علامہ شبیر میثمی سے شیعہ علماء کونسل، جے ایس او، جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن کے اعلی سطحی وفد کی ملاقات

اس موقع پر مسئول شعبہ خدمت زائرین دفتر قائد ملت نجف اشرف مولانا مجیر محمد میثمی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا جعفر سبحانی، صوبائی نائب صدر سید حسن رضا رضوی، کراچی ڈویژن کے صدر مولانا عابد الحسنین عابدی، جنرل سیکرٹری مولانا سجاد حاتمی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل نے نشست کے دوران کارکنان کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .